الصافات
As-Saaffaat
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفّٗا
آیت ۳۷:۱ کھولیںقسم ان کی [1] جو پرے باندھ کر صف بناتے ہیں، [2]
- : اللہ تعالیٰ کو اپنی کسی بات کی تصدیق کے لئے قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے ؛ لیکن قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف چیزوں کی جو قسمیں کھائی ہیں وہ اول تو عربی زبان کی فصاحت و بلاغت کا ایک اسلوب ہے جس سے کلام میں زور اور تاثیر پیدا ہوتی ہے، دوسرے جن چیزوں کی قسم کھائی گئی ہے، ان پر اگر غور کیا جائے تو وہ اس دعوے کی دلیل ہوتی ہے جو ان قسموں کے بعد مذکور ہوتا ہے۔ 2: یعنی جو صف باندھ کر قطار در قطار کھڑے ہوتے ہیں، خواہ فرشتے ہوں جو حکم الٰہی سننے کو اپنے اپنے مقام پر درجہ بدرجہ کھڑے ہوتے ہیں یا عبادت گزار انسان جو نماز اور جہاد وغیرہ میں صف بندی کرتے ہیں۔
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا
آیت ۳۷:۲ کھولیںپھر ان کی جو روک ٹوک کرتے ہیں، [1]
- : یعنی وہ فرشتے شیطانوں کو عالم بالا میں داخل ہونے اور شرارت کرنے سے روکتے ہیں۔
فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت ۳۷:۳ کھولیںپھر ان کی جو ذکر کی تلاوت کرتے ہیں۔ [1]
- : اس سے مراد قرآن کریم کی تلاوت بھی ہوسکتی ہے، اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغولیت بھی، بہرحال ! یہ تینوں صفتیں فرشتوں کی ہیں، اور ان میں بندگی کی تمام صورتیں جمع ہیں، یعنی صف باندھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا، طاغوتی طاقتوں پر روک ٹوک رکھنا، اور اللہ تعالیٰ کے کلام کی تلاوت اور ذکر کی مشغول رہنا۔ ان کی قسم کھا کر یہ فرمایا گیا ہے کہ معبود برحق صرف اللہ تعالیٰ ہے، اور اس کا نہ کوئی شریک ہے، اور نہ اسے اولاد کی حاجت ہے۔ فرشتوں کے ان اوصاف کی قسم کھا کر یہ واضح فرمایا گیا ہے کہ اگر فرشتوں کے ان حالات پر غور کرو تو وہ سب اللہ تعالیٰ کی بندگی میں لگے ہوئے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے ان کا رشتہ باپ بیٹی کا نہیں، بلکہ عابد اور معبود کا ہے۔
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ
آیت ۳۷:۴ کھولیںتمہارا معبود ایک ہی ہے۔
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ
آیت ۳۷:۵ کھولیںجو تمام آسمانوں اور زمین کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے، اور ان تمام مقامات کا مالک جہاں سے ستارے طلوع ہوتے ہیں۔
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ
آیت ۳۷:۶ کھولیںبیشک ہم نے نزدیک والے آسمان کو ستاروں کی شکل میں ایک سجاوٹ عطا کی ہے۔
وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ
آیت ۳۷:۷ کھولیںاور ہر شریر شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے۔
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ
آیت ۳۷:۸ کھولیںوہ اوپر کے جہان کی باتیں نہیں سن سکتے، اور ہر طرف سے ان پر مار پڑتی ہے۔
دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ
آیت ۳۷:۹ کھولیںانہیں دھکے دیے جاتے ہیں اور ان کو (آخرت میں) دائمی عذاب ہوگا۔
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ
آیت ۳۷:۱۰ کھولیںالبتہ جو کوئی کچھ اچک لے جائے تو ایک روشن شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔ [1]
- : اس حقیقت کی پوری تفصیل سورة حجر : 16، 17 کے حاشیے میں گذر چکی ہے۔ وہاں ملاحظہ فرمائیں۔
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ
آیت ۳۷:۱۱ کھولیںاب ذرا ان (کافروں) سے پوچھو کہ ان کی تخلیق زیادہ مشکل ہے یا ہماری پیدا کی ہوئی دوسری مخلوقات کی ؟ [1] ان کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے۔
- : مخلوقات کو عدم سے وجود میں لے آئے، تو گارے سے بنے ہوئے انسان کو ایک مرتبہ موت دے کر دوبارہ پیدا کردینا اس کے لیے کیا مشکل ہے ؟
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ
آیت ۳۷:۱۲ کھولیں(اے پیغمبر) حقیقت تو یہ ہے کہ تم (ان کی باتوں پر) تعجب کرتے ہو، اور یہ ہنسی اڑاتے ہیں۔
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ
آیت ۳۷:۱۳ کھولیںاور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت مانتے نہیں۔
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۴ کھولیںاور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں۔
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ
آیت ۳۷:۱۵ کھولیںاور کہتے ہیں کہ : یہ ایک کھلے جادو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
آیت ۳۷:۱۶ کھولیںبھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیوں کی صورت اختیار کرلیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ؟
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
آیت ۳۷:۱۷ کھولیںاور بھلا کیا ہمارے پچھلے باپ دادوں کو بھی ؟
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۸ کھولیںکہہ دو کہ : ہاں ! اور تم ذلیل بھی ہوگے۔
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
آیت ۳۷:۱۹ کھولیںبس وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی، جس کے بعد وہ اچانک (سارے ہولناک مناظر) دیکھنے لگیں گے۔
وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت ۳۷:۲۰ کھولیںاور کہیں گے کہ : ہائے ہماری شامت ! یہ تو حساب و کتاب کا دن ہے۔
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۳۷:۲۱ کھولیں(جی ہاں) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۲۲ کھولیں(فرشتوں سے کہا جائے گا کہ) گھیر لاؤ ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا، اور ان کے ساتھیوں کو بھی اور ان کو بھی
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۲۳ کھولیںجن کی یہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے، پھر انہیں دوزخ کا راستہ دکھاؤ۔
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ
آیت ۳۷:۲۴ کھولیںاور ذرا انہیں ٹھہراؤ، ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ
آیت ۳۷:۲۵ کھولیںکیوں جی ؟ تمہیں کیا ہوا کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کر رہے ؟
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ
آیت ۳۷:۲۶ کھولیںاس کے بجائے یہ تو آج سر جھکائے کھڑے ہیں۔
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۲۷ کھولیںاور وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں سوال جواب کریں گے۔
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۳۷:۲۸ کھولیں(ماتحت لوگ اپنے بڑوں سے) کہیں گے کہ تم تھے جو ہم پر بڑے زوروں سے چڑھ چڑھ کر آتے تھے۔ [1]
- : یعنی ہم پر زور ڈالتے تھے کہ ہم ایمان نہ لائیں۔
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۲۹ کھولیںوہ کہیں گے کہ : نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہیں تھے۔
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ
آیت ۳۷:۳۰ کھولیںاور تم پر ہمارا کوئی زور نہیں تھا، اصل بات یہ ہے کہ تم خود سرکش لوگ تھے۔
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
آیت ۳۷:۳۱ کھولیںاب تو ہمارے پروردگار کی یہ بات ہم پر ثابت ہوگئی ہے کہ ہم سب کو یہ مزہ چکھنا ہے۔
فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
آیت ۳۷:۳۲ کھولیںکیونکہ ہم نے تمہیں بہکایا [1] ہم خود بہکے ہوئے تھے۔
- : مطلب یہ ہے کہ ہم چونکہ خود بہکے ہوئے تھے، اس لیے ہم نے تمہیں بہکایا ضرور، لیکن ہمارے بہکانے سے تم کفر پر مجبور نہیں ہوگئے تھے، اگر تم ہمارے بہکائے میں نہ آتے تو ہمارا تم پر کوئی زور نہ چلتا۔
فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ
آیت ۳۷:۳۳ کھولیںغرض اس دن یہ سب عذاب میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہوں گے۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۳۷:۳۴ کھولیںہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
آیت ۳۷:۳۵ کھولیںان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے یہ کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ اکڑ دکھاتے تھے۔
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ
آیت ۳۷:۳۶ کھولیںاور کہا کرتے تھے کہ : کیا ہم ایسے ہیں کہ ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں ؟
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۳۷ کھولیںحالانکہ وہ (پیغمبر ﷺ حق لے کر آئے تھے، اور انہوں نے دوسرے پیغمبروں کی تصدیق کی تھی۔
إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ
آیت ۳۷:۳۸ کھولیںچنانچہ (ان سے کہا جائے گا کہ) تم سب کو دردناک عذاب کا مزہ چکھنا ہوگا۔
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۳۷:۳۹ کھولیںاور تمہیں کسی اور بات کا نہیں، خود تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۴۰ کھولیںالبتہ جو اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔
أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۴۱ کھولیںان کے لیے طے شدہ رزق ہے۔
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ
آیت ۳۷:۴۲ کھولیںمیوے ہیں، ان کی پوری پوری عزت ہوگی۔
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۳۷:۴۳ کھولیںاور نعمت بھرے باغات میں
عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۳۷:۴۴ کھولیںوہ اونچی نشستوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ
آیت ۳۷:۴۵ کھولیںایسی لطیف شراب کے جام ان کے لیے گردش میں آئیں گے۔
بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّٰرِبِينَ
آیت ۳۷:۴۶ کھولیںجو سفید رنگ کی ہوگی، پینے والوں کے لیے سراپا لذت۔
لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ
آیت ۳۷:۴۷ کھولیںنہ اس سے سر میں خمار ہوگا اور نہ ان کی عقل بہکے گی۔
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ
آیت ۳۷:۴۸ کھولیںاور ان کے پاس وہ بڑی بڑی آنکھوں والی خواتین ہونگی جن کی نگاہیں (اپنے شوہروں پر) مرکوز ہوں گی۔ [1]
- : یہ حوریں ہوں گی جو اپنے شوہروں کے سوا کسی اور کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھیں گی۔ اور اس آیت کا ایک مطلب بعض مفسرین نے یہ بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کی نگاہوں اتنی حسین ہوں گی کہ وہ ان کو دوسری عورتوں کی طرف مائل نہیں ہونے دیں گی۔
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ
آیت ۳۷:۴۹ کھولیں(ان کا بےداغ وجود) ایسا لگے گا جیسے وہ (گرد و غبار سے) چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہوں۔
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۵۰ کھولیںپھر جنتی لوگ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوالات کریں گے۔
قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ
آیت ۳۷:۵۱ کھولیںان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا۔
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ
آیت ۳۷:۵۲ کھولیںجو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ : کیا تم واقعی ان لوگوں میں سے ہو جو (آخرت کی زندگی کو) سچ مانتے ہیں ؟
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
آیت ۳۷:۵۳ کھولیںکیا جب ہم مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہمیں (اپنے کاموں کا) بدلہ دیا جائے گا ؟
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
آیت ۳۷:۵۴ کھولیںوہ جنتی (دوسرے جنتیوں سے) کہے گا کہ : کیا تم (میرے اس ساتھی) کو جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو ؟
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۵۵ کھولیںپھر وہ خود (دوزخ میں) جھانک کر دیکھے گا تو اسے دوزخ کے بیچوں بیچ نظر آئے گا۔
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ
آیت ۳۷:۵۶ کھولیںوہ جنتی (اس سے) کہے گا کہ : اللہ کی قسم ! تم تو مجھے بالکل ہی برباد کرنے لگے تھے۔
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ
آیت ۳۷:۵۷ کھولیںاور اگر میرے پروردگار کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو اور لوگوں کے ساتھ بھی مجھے دھر لیا جاتا۔
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ
آیت ۳۷:۵۸ کھولیں(پھر وہ خوشی کے عالم میں اپنے جنتی ساتھیوں سے کہے گا) اچھا تو کیا اب ہمیں موت نہیں آئے گی ؟
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
آیت ۳۷:۵۹ کھولیںسوائے اس موت کے جو ہمیں پہلے آچکی ؟ اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہوگا ؟
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
آیت ۳۷:۶۰ کھولیںحقیقت یہ ہے کہ زبردست کامیابی یہی ہے۔
لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ
آیت ۳۷:۶۱ کھولیںاسی جیسی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہے۔
أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
آیت ۳۷:۶۲ کھولیںبھلا یہ مہمانی اچھی ہے، یا زقوم کا درخت ؟
إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّٰلِمِينَ
آیت ۳۷:۶۳ کھولیںہم نے اس درخت کو ان ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنادیا ہے۔ [1]
- : جب قرآن کریم نے یہ بتایا کہ دوزخ میں زقوم کا درخت ہوگا جو دوزخیوں کی خوراک بنے گا، تو کافروں نے مذاق اڑایا کہ بھلا آگ میں کوئی درخت کیسے ہوسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ زقوم کا ذکر کرکے ان کافروں کو ایک اور آزمائش میں ڈالا گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی بات کی تصدیق کرتے ہیں، یا اس کا انکار کرتے ہیں۔
إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۶۴ کھولیںدراصل وہ درخت ہی ایسا ہے جو درزخ کی تہہ سے نکلتا ہے۔
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
آیت ۳۷:۶۵ کھولیںاس کا خوشہ ایسا ہے جیسے شیطانوں کے سر۔ [1]
- : اس کا ایک ترجمہ سانپوں کے سر سے بھی کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ اردو میں جس درخت کو ناگ پھنی کا درخت کہا جاتا ہے، وہی زقوم ہے۔
فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
آیت ۳۷:۶۶ کھولیںچنانچہ دوزخی لوگ اسی میں سے خوراک حاصل کریں گے، اور اسی سے پیٹ بھریں گے۔
ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ
آیت ۳۷:۶۷ کھولیںپھر انہیں اس کے اوپر سے کھولتے ہوئے پانی کا آمیزہ ملے گا۔ [1]
- : یعنی کھولتے ہوئے پانی میں زقوم کا بدمزہ ذائقہ اور پیپ وغیرہ ملی ہوگی۔
ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۶۸ کھولیںپھر وہ لوٹیں گے تو اسی دوزخ کی طرف لوٹیں گے۔ [1]
- : یعنی یہ عذاب بھگتنے کے بعد بھی وہ دوزخ سے نہیں نکلیں گے، بلکہ دوزخ ہی میں رہیں گے۔
إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ
آیت ۳۷:۶۹ کھولیںانہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہی کی حالت میں پایا تھا۔
فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ
آیت ۳۷:۷۰ کھولیںچنانچہ یہ انہی کے نقش قدم پر لپک لپک کر دوڑتے رہے۔ [1]
- : لپکنے کے لفظ میں اس طرف اشارہ ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی اور اشتیاق سے وہی راستہ اختیار کیا اور نہ خود اپنی عقل سے سوچا اور نہ پیغمبروں کی بات مانی
وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۷۱ کھولیںاور ان سے پہلے جو لوگ گزر چکے ہیں، ان میں سے اکثر لوگ بھی گمراہ ہوئے۔
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
آیت ۳۷:۷۲ کھولیںاور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ان کے درمیان خبردار کرنے والے (پیغمبر) بھیجے تھے۔
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۳۷:۷۳ کھولیںاب دیکھ لو کہ جن کو خبردار کیا گیا تھا، ان کا انجام کیسا ہوا ؟
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۷۴ کھولیںالبتہ جو اللہ کے برگزیدہ بندے تھے (وہ محفوظ رہے)
وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ
آیت ۳۷:۷۵ کھولیںاور نوح نے ہمیں پکارا تھا تو (دیکھ لو کہ) ہم پکار کا کتنا اچھا جواب دینے والے ہیں۔
وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۳۷:۷۶ کھولیںاور ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی۔
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ
آیت ۳۷:۷۷ کھولیںاور ہم نے ان کی نسل ہی کو باقی رکھا۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۷۸ کھولیںاور جو لوگ ان کے بعد آئے ان میں یہ روایت قائم کی۔
سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۷۹ کھولیں(کہ وہ یہ کہا کریں کہ) سلام ہو نوح پر دنیا جہان کے لوگوں میں۔
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۸۰ کھولیںہم نیک عمل کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۸۱ کھولیںبیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت ۳۷:۸۲ کھولیںپھر ہم نے دوسرے لوگوں کو پانی میں غرق کردیا۔ [1]
- : حضرت نوح ؑ اور ان کی قوم کا پورا واقعہ سورة ہود : 36 میں گذر چکا ہے۔
۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ
آیت ۳۷:۸۳ کھولیںاور انہی کے طریقے پر چلنے والوں میں یقینا ابراہیم بھی تھے۔
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ
آیت ۳۷:۸۴ کھولیںجب وہ اپنے پروردگار کے پاس صاف ستھرا دل لے کر آئے۔
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۸۵ کھولیںجب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ : تم کن چیزوں کی عبادت کرتے ہو ؟
أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
آیت ۳۷:۸۶ کھولیںکیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ موٹ کے خدا چاہتے ہو ؟
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۸۷ کھولیںتو پھر جو ذات سارے جہانوں کو پالنے والی ہے، اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟
فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ
آیت ۳۷:۸۸ کھولیںاس کے (کچھ عرصے) بعد انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نگاہ ڈال کر دیکھا۔
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ
آیت ۳۷:۸۹ کھولیںاور کہا کہ : میری طبیعت خراب ہے۔ [1]
- : ان کی قوم کے لوگ انہیں اپنے ایک میلے میں لے جانا چاہتے تھے، حضرت ابراہیم ؑ ایک تو میلے میں شریک نہیں ہونا چاہتے تھے، دوسرے ان کے دل میں یہ ارادہ تھا کہ جب یہ سارے لوگ میلے میں چلے جائیں گے، اور مندر خالی ہوگا تو وہ وہاں جا کر بتوں کو توڑ پھوڑ دیں گے، تاکہ یہ لوگ آنکھوں سے ان بتوں کی بےبسی کا منظر دیکھیں جنہیں انہوں نے خدا بنا رکھا ہے۔ اس لیے انہوں نے عذر کیا کہ میری طبیعت خراب ہے۔ اب یہ بھی ممکن ہے کہ واقعی ان کے مزاج ناساز ہوں۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان کا اصل مطلب یہ ہے کہ تمہارے کفر و شرک کی حرکتیں دیکھ کر میری طبیعت روحانی طور پر خراب ہوتی ہے۔
فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ
آیت ۳۷:۹۰ کھولیںچنانچہ وہ لوگ پیٹھ موڑ کر ان کے پاس سے چلے گئے۔
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ
آیت ۳۷:۹۱ کھولیںاس کے بعد یہ ان کے بنائے ہوئے معبودوں (یعنی بتوں) میں جا گھسے (اور ان سے) کہا : کیا تم کھاتے نہیں ہو ؟
مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ
آیت ۳۷:۹۲ کھولیںتمہیں کیا ہوگیا کہ تم بولتے نہیں ؟
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ
آیت ۳۷:۹۳ کھولیںپھر وہ پوری قوت سے مارتے ہوئے ان (بتوں) پر پل پڑے۔
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ
آیت ۳۷:۹۴ کھولیںاس پر ان کی قوم کے لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے۔
قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ
آیت ۳۷:۹۵ کھولیںابراہیم نے کہا : کیا تم ان (بتوں) کو پوجتے ہو جنہیں خود تراشتے ہو ؟
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ
آیت ۳۷:۹۶ کھولیںحالانکہ اللہ نے تمہیں بھی پیدا کیا ہے اور جو کچھ تم بناتے ہو اس کو بھی۔
قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۹۷ کھولیںان لوگوں نے کہا : ابراہیم کے لیے ایک عمارت بناؤ، اور اسے دہکتی ہوئی آگی میں پھینک دو۔
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ
آیت ۳۷:۹۸ کھولیںاس طرح انہوں نے ابراہیم کے خلاف ایک برا منصوبہ بنانا چاہا، لیکن ہم نے انہیں نیچا دکھا دیا۔ [1]
- : یعنی جو آگ دہکائی گئی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے حضرت ابراہیم ؑ کے لیے ٹھنڈا کردیا۔ یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ سورة انبیاء :32 میں گذر چکا ہے۔ وہیں اس کی تشریح بھی گذری ہے۔
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
آیت ۳۷:۹۹ کھولیںاور ابراہیم نے کہا : میں اپنے رب کے پاس جارہا ہوں، وہی میری رہنمائی فرمائے گا۔ [1]
- : حضرت ابراہیم ؑ کا اصل وطن عراق تھا، اس واقعے کے بعد آپ شام کی طرف ہجرت فرما گئے تھے۔
رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳۷:۱۰۰ کھولیںمیرے پروردگار ! مجھے ایک ایسا بیٹا دیدے جو نیک لوگوں میں سے ہو۔
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ
آیت ۳۷:۱۰۱ کھولیںچنانچہ ہم نے انہیں ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری دی۔ [1]
- : اس سے مراد حضرت اسماعیل ؑ ہیں۔
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ
آیت ۳۷:۱۰۲ کھولیںپھر جب وہ لڑکا ابراہیم کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا : بیٹے ! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں ذبح کر رہا ہوں، اب سوچ کر بتاؤ، تمہاری کیا رائے ہے ؟ بیٹے نے کہا : ابا جان ! آپ وہی کیجیے جس کا آپ کو حکم دیا جارہا ہے۔ [1] انشاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔
- : یہ اگرچہ ایک خواب تھا، لیکن انبیائے کرام (علیہم السلام) کا خواب بھی وحی ہوتا ہے، اس لیے حضرت اسماعیل ؑ نے اسے اللہ تعالیٰ کا حکم قرار دیا۔
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ
آیت ۳۷:۱۰۳ کھولیںچنانچہ (وہ عجیب منظر تھا) جب دونوں نے سر جھکا دیا، اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرایا۔ [1]
- : باپ بیٹے دونوں نے تو اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں یہی ٹھان لی تھی کہ باپ بیٹے کو ذبح کرے گا، اس لیے حضرت ابراہیم ؑ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا، تاکہ چھری پھیرتے وقت ان کی صورت دیکھ کر ارادے میں کوئی تزلزل نہ آجائے۔
وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَٰٓإِبۡرَٰهِيمُ
آیت ۳۷:۱۰۴ کھولیںاور ہم نے انہیں آواز دی کہ : اے ابراہیم !
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۰۵ کھولیںتم نے خواب کو سچ کر دکھایا۔ یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ
آیت ۳۷:۱۰۶ کھولیںیقینا یہ ایک کھلا ہوا امتحان تھا۔
وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ
آیت ۳۷:۱۰۷ کھولیںاور ہم نے ایک عظیم ذبیحہ کا فدیہ دے کر اس بچے کو بچا لیا۔ [1]
- : چونکہ باپ بیٹے دونوں اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اپنے اختیار کا ہر کام کرچکے تھے، اس لیے امتحان پورا ہوگیا تھا۔ اب اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا کرشمہ دکھایا کہ چھری حضرت اسماعیل ؑ کے بجائے ایک مینڈھے پر چلی جو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے وہاں بھیج دیا، اور حضرت اسماعیل علیہ زندہ سلامت رہے۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۰۸ کھولیںاور جو لوگ ان کے بعد آئے ان میں یہ روایت قائم کی
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ
آیت ۳۷:۱۰۹ کھولیں(کہ وہ یہ کہا کریں کہ) سلام ہو ابراہیم پر۔
كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۱۰ کھولیںہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۱۱ کھولیںیقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳۷:۱۱۲ کھولیںاور ہم نے انہیں اسحاق کی خوشخبری دی، کہ وہ صالحین میں سے ایک نبی ہوں گے۔
وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ
آیت ۳۷:۱۱۳ کھولیںاور ہم نے ان پر بھی برکتیں نازل کیں۔ اور اسحاق پر بھی، اور ان کی اولاد میں سے کچھ لوگ نیک عمل کرنے والے ہیں، اور کچھ اپنی جان پر کھلا ظلم کرنے والے۔
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت ۳۷:۱۱۴ کھولیںاور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کیا۔
وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۳۷:۱۱۵ کھولیںاور ہم نے انہیں اور ان کی قوم کو ایک بڑے کرب سے نجات دی
وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
آیت ۳۷:۱۱۶ کھولیںاور ہم نے ان کی مدد کی جس کے نتیجے میں وہی غالب رہے۔
وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ
آیت ۳۷:۱۱۷ کھولیںاور ہم نے ان دونوں کو ایسی کتاب عطا کی جو بالکل واضح تھی۔
وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
آیت ۳۷:۱۱۸ کھولیںاور ان دونوں کو سیدھے راستے کی ہدایت دی۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۱۹ کھولیںاور جو لوگ ان کے بعد آئے، ان میں یہ روایت قائم کی۔
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت ۳۷:۱۲۰ کھولیں(کہ وہ یہ کہا کریں کہ) سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر !
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۲۱ کھولیںیقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۲۲ کھولیںبیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۲۳ کھولیںاور الیاس بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے۔ [1]
- : حضرت الیاس ؑ کے بارے میں قرآن کریم نے زیادہ تفصیلات بیان نہیں فرمائیں، تاریخی اور اسرائیلی روایتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان ؑ کے بعد جب بنی اسرائیل میں کفر وشرک کی وبائیں پھوٹیں تو اس وقت آپ کو پیغمبر بناکر بھیجا گیا، بائبل کی کتاب سلاطین میں ہے کہ بادشاہ اخی اب کی بیوی ازابیل نے بعل نام کے ایک بت کی پرستش شروع کی تھی، حضرت الیاس ؑ نے انہیں بت پرستی سے روکا، اور معجزے بھی دکھلائے، لیکن نافرمان قوم نے ہدایت کی بات ماننے کے بجائے حضرت الیاس ؑ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، اللہ تعالیٰ نے ان کے منصوبے کو ناکام بناکر خود انہی پر بلائیں مسلط فرمائیں اور حضرت الیاس ؑ کو اپنے پاس بلالیا، اسرائیلی روایتوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں آسمان پر زندہ اٹھالیا گیا تھا، لیکن کسی مستند روایت سے اس بات کی تائید نہیں ہوتی، مزید تفصیل کے لئے اس آیت کی تشریح میں تفسیر معارف القرآن ملاحظہ فرمائیے۔
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت ۳۷:۱۲۴ کھولیںجب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : کیا تم لوگ اللہ سے ڈرتے نہیں ہو ؟
أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ
آیت ۳۷:۱۲۵ کھولیںکیا تم بعل (نامی بت) کو پوجتے ہو، اور اس کو چھوڑ دیتے ہو جو سب سے بہتر تخلیق کرنے والا ہے ؟
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۱۲۶ کھولیںاس اللہ کو جو تمہارا بھی پروردگار ہے، اور تمہارے باپ دادوں کا بھی جو پہلے گزر چکے ہیں ؟
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت ۳۷:۱۲۷ کھولیںپھر ہوا یہ کہ انہوں نے الیاس کو جھٹلایا، اس لیے وہ ضرور (عذاب میں) دھر لیے جائیں گے۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۲۸ کھولیںالبتہ اللہ کے برگزیدہ بندے (محفوظ رہیں گے)
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۲۹ کھولیںاور جو لوگ ان کے بعد آئے ان میں ہم نے یہ روایت قائم کی۔
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ
آیت ۳۷:۱۳۰ کھولیں(کہ وہ یہ کہا کریں کہ) سلام ہو الیاسین پر !
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۳۱ کھولیںیقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۳۲ کھولیںبیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
وَإِنَّ لُوطٗا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۳۳ کھولیںاور یقینا لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت ۳۷:۱۳۴ کھولیںجب ہم نے ان کو اور ان کے سارے گھر والوں کو (عذاب سے) نجات دی تھی۔
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت ۳۷:۱۳۵ کھولیںسوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہی۔ [1]
- : اس سے مراد حضرت لوط ؑ کی بیوی ہے جو آخر وقت تک کافروں کا ساتھ دیتی رہی، اور انہی کے ساتھ عذاب میں ہلاک ہوئی۔ حضرت لوط ؑ کا مفصل واقعہ سورة ہود : 77 میں گذر چکا ہے۔
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت ۳۷:۱۳۶ کھولیںپھر ہم نے دوسرے لوگوں کو مل یا میٹ کردیا۔
وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ
آیت ۳۷:۱۳۷ کھولیںاور (اے مکہ والو !) تم ان (کی بستیوں) پر سے گزرا کرتے ہو، (کبھی) صبح ہوتے۔
وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
آیت ۳۷:۱۳۸ کھولیںاور (کبھی) رات کے وقت [1] کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں آتی ؟
- : اہل عرب اپنی تجارت کے لیے جب شام کا سفر کرتے تو ان اجڑی ہوئی بستیوں پر سے گزارا کرتے تھے جہاں حضرت لوط ؑ کی قوم پر عذاب آیا تھا۔
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۳۹ کھولیںاور یقینا یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت ۳۷:۱۴۰ کھولیںجب وہ بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے۔ [1]
- : حضرت یونس ؑ کا واقعہ اختصار کے ساتھ سورة یونس (10۔ 98) میں بھی گزر چکا ہے، اور سورة انبیاء (21۔ 87) میں بھی۔ وہ عراق کے شہر نینوا میں بھیجے گئے تھے، اور انہوں نے ایک عرصے تک اپنی قوم کو ایمان لانے کی دعوت دی، اور جب وہ نہ مانی تو انہیں متنبہ کردیا کہ اب تم پر تین دن کے اندر اندر عذاب آکر رہے گا، قوم کے لوگوں نے آپس میں یہ طے کیا کہ حضرت یونس ؑ چونکہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے، اس لئے اگر وہ بستی سے چلے جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے، اس کے بعد حضرت یونس ؑ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہ بستی چھوڑ کر باہر چلے گئے، ادھر بستی کے لوگوں نے جب دیکھا کہ آپ بستی میں نہیں ہیں اور کچھ عذاب کے آثار بھی محسوس کئے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے عاجزی کے ساتھ توبہ کی جس کے نتیجے میں ان سے عذاب ٹل گیا، حضرت یونس ؑ کو ان کی توبہ کا حال معلوم نہیں تھا، اور جب انہوں نے یہ دیکھا کہ تین دن گزرگئے اور عداب نہیں آیا تو انہیں ڈرہوا کہ اگر میں بستی میں واپس جاؤں گا تو بستی والے مجھے جھوٹا بنائیں گے، اور اندیشہ یہ بھی تھا کہ جھوٹا سمجھ کر قتل نہ کردیں، اس لئے اس خوف کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا حکم آنے سے پہلے ہی وہ اپنی بستی میں جانے کے بجائے سمندر کی طرف نکل کھڑے ہوئے اور ایک کشتی میں سوار ہوگئے جو آدمیوں سے بھری ہوئی تھی، اللہ تعالیٰ کے ایک جلیل القدر پیغمبر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو آپ کی یہ بات پسند نہیں آئی کہ آپ اللہ تعالیٰ کا حکم آنے سے پہلے بستی کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے، بڑے لوگوں کی معمولی چوک پر بھی گرفت ہوتی ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ کشتی وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈدبنے کے قریب آگئی، اور قرعہ اندازی کی گئی کہ ایک شخص کو کشتی سے باہر پانی میں اتارا جائے، کئی مرتبہ قرعہ ڈالا گیا اور ہر بار قرعے میں انہی کا نام نکلا، چنانچہ انہیں پانی میں پھینک دیا گیا، جہاں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک بڑی مچھلی آپ کی منتظر تھی، اس نے آپ کو نگل لیا اور آپ کچھ عرصے مچھلی کے پیٹ میں رہے، جیسا کہ سورة ٔانبیاء میں گزرا ہے، وہاں آپ یہ تسبیح پڑھتے رہے کہ : لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَکَ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ
آیت ۳۷:۱۴۱ کھولیںپھر وہ قرعہ اندازی میں شریک ہوئے، اور قرعے میں مغلوب ہوئے۔
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ
آیت ۳۷:۱۴۲ کھولیںپھر مچھلی نے انہیں نگل لیا، جبکہ وہ اپنے آپ کو ملامت کر رہے تھے۔
فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ
آیت ۳۷:۱۴۳ کھولیںچنانچہ اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
آیت ۳۷:۱۴۴ کھولیںتو وہ اس دن تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتے جس دن مردوں کو زندہ کیا جائے گا۔
۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ
آیت ۳۷:۱۴۵ کھولیںپھر ہم نے انہیں ایسی حالت میں ایک کھلے میدان میں لاکر ڈال دیا کہ وہ بیمار تھے۔ [1]
- : تسبیح پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ انہیں ایک کھلے میدان کے کنارے لاکر ڈال دے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، اس وقت حضرت یونس ؑ بہت کمزور ہوچکے تھے، اور بعض روایات میں ہے کہ ان کے جسم پر بال نہیں رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے اوپر ایک درخت اگایا، بعض روایات میں ہے کہ وہ کدو کا درخت تھا اس سے انہیں سایہ بھی حاصل ہوا، اور شاید اسکے پھل کو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے علاج بھی بنادیا، نیز وہاں ایک بکری بھیج دی گئی، جس کا آپ دودھ پیتے رہے، یہاں تک کہ تندرست ہوگئے۔
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ
آیت ۳۷:۱۴۶ کھولیںاور ان کے اوپر ایک بیل دار درخت اگا دیا۔
وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ
آیت ۳۷:۱۴۷ کھولیںاور ہم نے انہیں ایک لاکھ، بلکہ اس سے بھی زیادہ لوگوں کے پاس پیغمبر بنا کر بھیجا تھا۔
فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۴۸ کھولیںپھر وہ ایمان لے آئے تھے [1] اس لیے ہم نے انہیں ایک زمانے تک زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔
- : جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا، اور سورة یونس : 98 میں بھی گذر چکا ہے، حضرت یونس ؑ کی قوم عذاب کے آثار دیکھ کر عذاب آنے سے پہلے ہی ایمان لے آئی تھی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان سے عذاب کو ہٹا دیا تھا اور وہ ایمان لا کر ایک عرصے تک زندہ رہے۔
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ
آیت ۳۷:۱۴۹ کھولیںاب ان (مکہ کے مشرکوں) سے پوچھو کہ : کیا (اے پیغمبر) تمہارے رب کے حصے میں تو بیٹیاں آئی ہیں اور خود ان کے حصے میں بیٹے ؟ [1]
- : جیسا کہ سورت کے شروع میں عرض کیا گیا، مکہ مکرمہ کے بت پرست، فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہا کرتے تھے۔ یہاں سے ان کے اس بےہودہ عقیدے کی تردید ہورہی ہے۔ یہ بت پرست اپنے لیے بیٹیوں کو پسند نہیں کرتے تھے، بلکہ ان میں سے کچھ لوگ بیٹیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اول تو یہ فرما رہے ہیں کہ یہ کیسے غضب کی بات ہے کہ تم اپنے لیے تو بیٹیوں کو ناپسند کرتے ہو، اور اللہ تعالیٰ کے لیے بیٹیوں کا عقیدہ رکھتے ہو۔ پھر آگے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو کسی اولاد کی ضرورت نہیں ہے، نہ بیٹوں کی نہ بیٹیوں کی۔
أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ
آیت ۳۷:۱۵۰ کھولیںیا پھر جب ہم نے فرشتوں کو عورت بنایا تھا تو کیا یہ دیکھ رہے تھے ؟
أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ
آیت ۳۷:۱۵۱ کھولیںیاد رکھو ! یہ اپنی من گھڑت بات کی وجہ سے کہتے ہیں۔
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
آیت ۳۷:۱۵۲ کھولیںکہ اللہ کے کوئی اولاد ہے، اور یہ لوگ یقینی طور پر جھوٹے ہیں۔
أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ
آیت ۳۷:۱۵۳ کھولیںکیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں پسند کی ہیں ؟
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت ۳۷:۱۵۴ کھولیںتمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ تم کیسا انصاف کرتے ہو ؟
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۵ کھولیںبھلا کیا تم اتنا بھی دھیان نہیں دیتے ؟
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ
آیت ۳۷:۱۵۶ کھولیںیا اگر تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے۔
فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۳۷:۱۵۷ کھولیںتو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو۔
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۸ کھولیںاور انہوں نے اللہ اور جنات کے درمیان بھی نسبی رشتہ داری بنا رکھی ہے۔ [1] حالانکہ خود جنات کو یہ بات معلوم ہے کہ یہ لوگ مجرم بن کر پیش ہوں گے۔
- : یہ ان مشرکین کے ایک اور بےہودہ عقیدے کی تردید ہے۔ وہ یہ کہا کرتے تھے کہ جنات کے سرداروں کی بیٹیاں فرشتوں کی مائیں ہیں، گویا العیاذ باللہ وہ اللہ تعالیٰ کی بیویاں ہیں۔
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۵۹ کھولیں(کیونکہ) جو باتیں یہ بناتے ہیں، اللہ ان سب سے پاک ہے۔
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۰ کھولیںالبتہ اللہ کے برگزیدہ بندے (محفوظ رہیں گے)
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۱۶۱ کھولیںکیونکہ تم اور جن جن کی تم عبات کرتے ہو۔
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ
آیت ۳۷:۱۶۲ کھولیںوہ کسی کو اللہ کے بارے میں گمراہ نہیں کرسکتے۔
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۱۶۳ کھولیںسوائے ایسے شخص کے جو دوزخ میں جلنے والا ہو۔
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۱۶۴ کھولیںاور (فرشتے تو یہ کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے۔
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ
آیت ۳۷:۱۶۵ کھولیںاور ہم تو (اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں) صف باندھے رہتے ہیں۔
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ
آیت ۳۷:۱۶۶ کھولیںاور ہم تو اللہ کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں۔ [1]
- : یعنی خود فرشتے تو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں نہیں کہتے، بلکہ اپنی بندگی کا اظہار کرتے ہیں۔
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ
آیت ۳۷:۱۶۷ کھولیںاور یہ (کافر) لوگ پہلے تو یہ کہا کرتے تھے۔
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرٗا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۱۶۸ کھولیںکہ اگر ہمارے پاس پچھلے لوگوں کی طرح کوئی نصیحت کی کتاب ہوتی۔
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۹ کھولیںتو ہم بھی ضرور اللہ کے برگزیدہ بندوں میں شامل ہوتے۔ [1]
- : آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے یہ بت پرست، یہودیوں اور عیسائیوں سے یہ کہتے تھے کہ اگر ہم پر کوئی آسمانی کتاب اتری تو ہم تم سے زیادہ اس کو مان کر اس پر عمل کریں گے۔ یہی مضمون سورة فاطر میں بھی گذرا ہے۔
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
آیت ۳۷:۱۷۰ کھولیںپھر بھی انہوں نے کفر کی روش اپنائی ہے۔ اس لیے انہیں سب پتہ چلا جائے گا۔
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۷۱ کھولیںاور ہم پہلے ہی اپنے پیغمبر بندوں کے بارے میں یہ بات طے کرچکے ہیں۔
إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ
آیت ۳۷:۱۷۲ کھولیںکہ یقینی طور پر ان کی مدد کی جائے گی۔
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت ۳۷:۱۷۳ کھولیںاور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لشکر کے لوگ ہی غالب رہتے ہیں۔
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۴ کھولیںلہذا (اے پیغمبر) تم کچھ وقت تک ان لوگوں سے بےپرواہ ہوجاؤ۔
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۵ کھولیںاور انہیں دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت ۳۷:۱۷۶ کھولیںبھلا کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں ؟ [1]
- : کفار آنحضرت ﷺ سے مذاق اڑانے کے انداز میں کہا کرتے تھے کہ آپ جس عذاب سے ہمیں ڈراتے ہیں، وہ ابھی جلدی کیوں نہیں آجاتا ؟
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۳۷:۱۷۷ کھولیںسو جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو جن لوگوں کو خبردار کیا جاچکا تھا، ان کی وہ صبح بہت بری صبح ہوگی۔
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۸ کھولیںاور تم کچھ وقت تک ان لوگوں سے بےپرواہ ہوجاؤ۔
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۹ کھولیںاور دیکھتے رہو عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۸۰ کھولیںتمہارا پروردگار عزت کا مالک، ان سب باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۸۱ کھولیںاور سلام ہو پیغمبروں پر۔
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۱۸۲ کھولیںاور تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔