الصافات ⁦۳۷:۷۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۸ · پارہ ۲۳

فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ 

Fahum AAala atharihimyuhraAAoon

تراجم

اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ جہنم کی مذکورہ سزاوں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کو گمراہی پر پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل وحجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا، إِهْرَاعٌ إِسْرَاعٌ کے معنی میں ہے یعنی دوڑنا اور نہایت شوق سے اور لپک کر پکڑنا اور اختیار کرنا۔

چنانچہ یہ انہی کے نقش قدم پر لپک لپک کر دوڑتے رہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : لپکنے کے لفظ میں اس طرف اشارہ ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی اور اشتیاق سے وہی راستہ اختیار کیا اور نہ خود اپنی عقل سے سوچا اور نہ پیغمبروں کی بات مانی

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَهُمْfahumتو وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَىٰٓʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ءَاثَٰرِهِمْāthārihimان کے نقش قدم کے
    مادہ
    اثر
    اصل لفظ
    أَثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. يُهْرَعُونَyuh'raʿūnaدوڑے چلے جاتے تھے
    مادہ
    هرع
    اصل لفظ
    يُهْرَعُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے (١) ٧٠۔١ یہ جہنم کی مذکورہ سزاؤں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کی گمراہی پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل و حجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan