الصافات
As-Saaffaat
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفّٗا
آیت ۳۷:۱ کھولیںقسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا
آیت ۳۷:۲ کھولیںپھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت ۳۷:۳ کھولیںپھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ
آیت ۳۷:۴ کھولیںیقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.[1]
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ
آیت ۳۷:۵ کھولیںآسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.[1]
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ
آیت ۳۷:۶ کھولیںہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ
آیت ۳۷:۷ کھولیںاور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.[1]
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ
آیت ۳۷:۸ کھولیںعالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ
آیت ۳۷:۹ کھولیںبھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ
آیت ۳۷:۱۰ کھولیںمگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ
آیت ۳۷:۱۱ کھولیںان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا[1] ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.[2]
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ
آیت ۳۷:۱۲ کھولیںبلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ
آیت ۳۷:۱۳ کھولیںاور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۴ کھولیںاور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ
آیت ۳۷:۱۵ کھولیںاور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
آیت ۳۷:۱۶ کھولیںکیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
آیت ۳۷:۱۷ کھولیںکیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۸ کھولیںآپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
آیت ۳۷:۱۹ کھولیںوه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]
وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت ۳۷:۲۰ کھولیںاور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۳۷:۲۱ کھولیںیہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]
۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۲۲ کھولیںﻇالموں کو[1] اور ان کے ہمراہیوں کو[2] اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.[3]
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۲۳ کھولیں(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ
آیت ۳۷:۲۴ کھولیںاور انہیں ٹھہرا لو[1] ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ
آیت ۳۷:۲۵ کھولیںتمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ
آیت ۳۷:۲۶ کھولیںبلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۲۷ کھولیںوه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۳۷:۲۸ کھولیںکہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۲۹ کھولیںوه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ
آیت ۳۷:۳۰ کھولیںاور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
آیت ۳۷:۳۱ کھولیںاب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
آیت ۳۷:۳۲ کھولیںپس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]
فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ
آیت ۳۷:۳۳ کھولیںسو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۳۷:۳۴ کھولیںہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
آیت ۳۷:۳۵ کھولیںیہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ
آیت ۳۷:۳۶ کھولیںاور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۳۷ کھولیں(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]
إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ
آیت ۳۷:۳۸ کھولیںیقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۳۷:۳۹ کھولیںتمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۴۰ کھولیںمگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]
أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۴۱ کھولیںانہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ
آیت ۳۷:۴۲ کھولیں(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۳۷:۴۳ کھولیںنعمتوں والی جنتوں میں.
عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۳۷:۴۴ کھولیںتختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ
آیت ۳۷:۴۵ کھولیںجاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]
بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّٰرِبِينَ
آیت ۳۷:۴۶ کھولیںجو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]
لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ
آیت ۳۷:۴۷ کھولیںنہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ
آیت ۳۷:۴۸ کھولیںاور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ
آیت ۳۷:۴۹ کھولیںایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۵۰ کھولیں(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]
قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ
آیت ۳۷:۵۱ کھولیںان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ
آیت ۳۷:۵۲ کھولیںجو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟[1]
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
آیت ۳۷:۵۳ کھولیںکیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟[1]
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
آیت ۳۷:۵۴ کھولیںکہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟[1]
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۵۵ کھولیںجھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ
آیت ۳۷:۵۶ کھولیںکہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ
آیت ۳۷:۵۷ کھولیںاگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.[1]
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ
آیت ۳۷:۵۸ کھولیںکیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟[1]
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
آیت ۳۷:۵۹ کھولیںبجز پہلی ایک موت[1] کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
آیت ۳۷:۶۰ کھولیںپھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.[1]
لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ
آیت ۳۷:۶۱ کھولیںایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.[1]
أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
آیت ۳۷:۶۲ کھولیںکیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]
إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّٰلِمِينَ
آیت ۳۷:۶۳ کھولیںجسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]
إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۶۴ کھولیںبے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.[1]
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
آیت ۳۷:۶۵ کھولیںجس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]
فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
آیت ۳۷:۶۶ کھولیں(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.[1]
ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ
آیت ۳۷:۶۷ کھولیںپھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.[1]
ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۶۸ کھولیںپھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]
إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ
آیت ۳۷:۶۹ کھولیںیقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.
فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ
آیت ۳۷:۷۰ کھولیںاور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]
وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۷۱ کھولیںان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.[1]
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
آیت ۳۷:۷۲ کھولیںجن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.[1]
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۳۷:۷۳ کھولیںاب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۷۴ کھولیںسوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.[1]
وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ
آیت ۳۷:۷۵ کھولیںاور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]
وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۳۷:۷۶ کھولیںہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ
آیت ۳۷:۷۷ کھولیںاور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.[1]
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۷۸ کھولیںاور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.[1]
سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۷۹ کھولیںنوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۸۰ کھولیںہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۸۱ کھولیںوه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت ۳۷:۸۲ کھولیںپھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.
۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ
آیت ۳۷:۸۳ کھولیںاور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ
آیت ۳۷:۸۴ کھولیںجبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۸۵ کھولیںانہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
آیت ۳۷:۸۶ کھولیںکیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟[1]
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۸۷ کھولیںتو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]
فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ
آیت ۳۷:۸۸ کھولیںاب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ
آیت ۳۷:۸۹ کھولیںاور کہا میں تو بیمار ہوں.[1]
فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ
آیت ۳۷:۹۰ کھولیںاس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ
آیت ۳۷:۹۱ کھولیںآپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]
مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ
آیت ۳۷:۹۲ کھولیںتمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ
آیت ۳۷:۹۳ کھولیںپھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.[1]
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ
آیت ۳۷:۹۴ کھولیںوه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.
قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ
آیت ۳۷:۹۵ کھولیںتو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ
آیت ۳۷:۹۶ کھولیںحاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.[1]
قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۹۷ کھولیںوه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ
آیت ۳۷:۹۸ کھولیںانہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
آیت ۳۷:۹۹ کھولیںاور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.
رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳۷:۱۰۰ کھولیںاے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ
آیت ۳۷:۱۰۱ کھولیںتو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ
آیت ۳۷:۱۰۲ کھولیںپھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے[1] ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے[2]؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ
آیت ۳۷:۱۰۳ کھولیںغرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.
وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَٰٓإِبۡرَٰهِيمُ
آیت ۳۷:۱۰۴ کھولیںتو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۰۵ کھولیںیقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ
آیت ۳۷:۱۰۶ کھولیںدرحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]
وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ
آیت ۳۷:۱۰۷ کھولیںاور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۰۸ کھولیںاور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ
آیت ۳۷:۱۰۹ کھولیںابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.
كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۱۰ کھولیںہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۱۱ کھولیںبیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.
وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳۷:۱۱۲ کھولیںاور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]
وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ
آیت ۳۷:۱۱۳ کھولیںاور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت ۳۷:۱۱۴ کھولیںیقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]
وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۳۷:۱۱۵ کھولیںاور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]
وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
آیت ۳۷:۱۱۶ کھولیںاور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.
وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ
آیت ۳۷:۱۱۷ کھولیںاور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.
وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
آیت ۳۷:۱۱۸ کھولیںاور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۱۹ کھولیںاور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت ۳۷:۱۲۰ کھولیںکہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۲۱ کھولیںبے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.
إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۲۲ کھولیںیقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۲۳ کھولیںبے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت ۳۷:۱۲۴ کھولیںجب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]
أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ
آیت ۳۷:۱۲۵ کھولیںکیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۱۲۶ کھولیںاللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت ۳۷:۱۲۷ کھولیںلیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۲۸ کھولیںسوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۳۷:۱۲۹ کھولیںہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ
آیت ۳۷:۱۳۰ کھولیںکہ الیاس پر سلام ہو.[1]
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۷:۱۳۱ کھولیںہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۱۳۲ کھولیںبیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]
وَإِنَّ لُوطٗا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۳۳ کھولیںبیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.
إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت ۳۷:۱۳۴ کھولیںہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت ۳۷:۱۳۵ کھولیںبجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت ۳۷:۱۳۶ کھولیںپھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.
وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ
آیت ۳۷:۱۳۷ کھولیںاور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.
وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
آیت ۳۷:۱۳۸ کھولیںاور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۳۹ کھولیںاور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت ۳۷:۱۴۰ کھولیںجب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ
آیت ۳۷:۱۴۱ کھولیںپھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ
آیت ۳۷:۱۴۲ کھولیںتو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.
فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ
آیت ۳۷:۱۴۳ کھولیںپس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
آیت ۳۷:۱۴۴ کھولیںتو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]
۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ
آیت ۳۷:۱۴۵ کھولیںپس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ
آیت ۳۷:۱۴۶ کھولیںاور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.
وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ
آیت ۳۷:۱۴۷ کھولیںاور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۴۸ کھولیںپس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ
آیت ۳۷:۱۴۹ کھولیںان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ
آیت ۳۷:۱۵۰ کھولیںیا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]
أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ
آیت ۳۷:۱۵۱ کھولیںآگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
آیت ۳۷:۱۵۲ کھولیںکہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.
أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ
آیت ۳۷:۱۵۳ کھولیںکیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت ۳۷:۱۵۴ کھولیںتمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۵ کھولیںکیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ
آیت ۳۷:۱۵۶ کھولیںیا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.
فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۳۷:۱۵۷ کھولیںتو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۸ کھولیںاور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۵۹ کھولیںجو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۰ کھولیںسوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۱۶۱ کھولیںیقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ
آیت ۳۷:۱۶۲ کھولیںکسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۱۶۳ کھولیںبجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۱۶۴ کھولیں(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ
آیت ۳۷:۱۶۵ کھولیںاور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ
آیت ۳۷:۱۶۶ کھولیںاور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ
آیت ۳۷:۱۶۷ کھولیںکفار تو کہا کرتے تھے.
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرٗا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۱۶۸ کھولیںکہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۹ کھولیںتو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
آیت ۳۷:۱۷۰ کھولیںلیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۷۱ کھولیںاور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ
آیت ۳۷:۱۷۲ کھولیںکہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت ۳۷:۱۷۳ کھولیںاور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۴ کھولیںاب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۵ کھولیںاور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت ۳۷:۱۷۶ کھولیںکیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۳۷:۱۷۷ کھولیںسنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۸ کھولیںآپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۹ کھولیںاور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]
سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۸۰ کھولیںپاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۸۱ کھولیںپیغمبروں پر سلام ہے.[1]
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۱۸۲ کھولیںاور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]