الصافات ⁦۳۷:۱۶۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۲ · پارہ ۲۳

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

Lakunna AAibada Allahialmukhlaseen

تراجم

تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے۔ یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں۔ یا کوئی ہادی اور منذر ہمیں وعظ ونصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔

تو ہم بھی ضرور اللہ کے برگزیدہ بندوں میں شامل ہوتے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے یہ بت پرست، یہودیوں اور عیسائیوں سے یہ کہتے تھے کہ اگر ہم پر کوئی آسمانی کتاب اتری تو ہم تم سے زیادہ اس کو مان کر اس پر عمل کریں گے۔ یہی مضمون سورة فاطر میں بھی گذرا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَكُنَّاlakunnāالبتہ ہوتے ہم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عِبَادَʿibādaبندے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. ٱلْمُخْلَصِينَl-mukh'laṣīnaچنے ہوئے
    مادہ
    خلص
    اصل لفظ
    مُخْلَص
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تو ہم بھی اللہ کے چیدہ بندے بن جاتے (١) ١٦٩۔١ ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے، یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں یا کوئی ہاوی ہمیں وعظ و نصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan