صفحہ ۴۵۲
الصافات
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت ۳۷:۱۵۴ کھولیںتمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۵ کھولیںکیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ
آیت ۳۷:۱۵۶ کھولیںیا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.
فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۳۷:۱۵۷ کھولیںتو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت ۳۷:۱۵۸ کھولیںاور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۵۹ کھولیںجو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۰ کھولیںسوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۱۶۱ کھولیںیقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ
آیت ۳۷:۱۶۲ کھولیںکسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۱۶۳ کھولیںبجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۱۶۴ کھولیں(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ
آیت ۳۷:۱۶۵ کھولیںاور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ
آیت ۳۷:۱۶۶ کھولیںاور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ
آیت ۳۷:۱۶۷ کھولیںکفار تو کہا کرتے تھے.
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرٗا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۳۷:۱۶۸ کھولیںکہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۱۶۹ کھولیںتو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
آیت ۳۷:۱۷۰ کھولیںلیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۷۱ کھولیںاور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ
آیت ۳۷:۱۷۲ کھولیںکہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت ۳۷:۱۷۳ کھولیںاور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۴ کھولیںاب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۵ کھولیںاور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت ۳۷:۱۷۶ کھولیںکیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۳۷:۱۷۷ کھولیںسنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ
آیت ۳۷:۱۷۸ کھولیںآپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت ۳۷:۱۷۹ کھولیںاور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]
سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت ۳۷:۱۸۰ کھولیںپاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۱۸۱ کھولیںپیغمبروں پر سلام ہے.[1]
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۳۷:۱۸۲ کھولیںاور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]