صفحہ ۴۵۱

الصافات ⁦۳۷:۱۲۷⁩ – الصافات ⁦۳۷:۱۵۳⁩ · پارہ ۲۳

اس صفحے سے آغاز: حزب ۴۶، چوتھائی ۱

الصافات

  1. فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۷⁩ کھولیں

    لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.

  2. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۸⁩ کھولیں

    سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.

  3. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۹⁩ کھولیں

    ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.

  4. سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۰⁩ کھولیں

    کہ الیاس پر سلام ہو.[1]

  5. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۱⁩ کھولیں

    ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]

  6. إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۲⁩ کھولیں

    بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]

  7. وَإِنَّ لُوطٗا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۳⁩ کھولیں

    بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.

  8. إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۴⁩ کھولیں

    ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.

  9. إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۵⁩ کھولیں

    بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]

  10. ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۶⁩ کھولیں

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

  11. وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۷⁩ کھولیں

    اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

  12. وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۸⁩ کھولیں

    اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

  13. وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۹⁩ کھولیں

    اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

  14. إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ 

    آیت ⁦۳۷:۱۴۰⁩ کھولیں

    جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

  15. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۱⁩ کھولیں

    پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.

  16. فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۲⁩ کھولیں

    تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.

  17. فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۳⁩ کھولیں

    پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

  18. لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۴⁩ کھولیں

    تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]

  19. ۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۵⁩ کھولیں

    پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]

  20. وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۶⁩ کھولیں

    اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.

  21. وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۷⁩ کھولیں

    اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.

  22. فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۸⁩ کھولیں

    پس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

  23. فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۴۹⁩ کھولیں

    ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

  24. أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۵۰⁩ کھولیں

    یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]

  25. أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۵۱⁩ کھولیں

    آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.

  26. وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۵۲⁩ کھولیں

    کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.

  27. أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۵۳⁩ کھولیں

    کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]