الصافات ⁦۳۷:۱۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۱ · پارہ ۲۳

فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ

Faamanoo famattaAAnahum ilaheen

تراجم

پس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان سورۂ یونس 98 میں گزر چکا ہے۔

پھر وہ ایمان لے آئے تھے [1] اس لیے ہم نے انہیں ایک زمانے تک زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا، اور سورة یونس : 98 میں بھی گذر چکا ہے، حضرت یونس ؑ کی قوم عذاب کے آثار دیکھ کر عذاب آنے سے پہلے ہی ایمان لے آئی تھی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان سے عذاب کو ہٹا دیا تھا اور وہ ایمان لا کر ایک عرصے تک زندہ رہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَـَٔامَنُوا۟faāmanūتو وہ ایمان لے آئے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فَمَتَّعْنَٰهُمْfamattaʿnāhumتو ہم نے فائدہ دیا ان کو
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    مَتَّعْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. إِلَىٰilāتک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. حِينٍḥīninایک وقت
    مادہ
    حين
    اصل لفظ
    حِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس وہ ایمان لائے (١) اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش و عشرت دی۔ ١٤٨۔١ ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان (فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَآ اِيْمَانُهَآ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ ۭ لَمَّآ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنٰھُمْ اِلٰى حِيْنٍ) 10۔یونس:98) میں گزر چکا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan