الصافات ⁦۳۷:۱۴۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۱ · پارہ ۲۳

۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ

Fanabathnahu bilAAara-iwahuwa saqeem

تراجم

پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جیسے ولادت کے وقت بچہ یا جانور کا چوزہ ہوتا ہے، مضمحل، کمزور اور ناتواں۔

پھر ہم نے انہیں ایسی حالت میں ایک کھلے میدان میں لاکر ڈال دیا کہ وہ بیمار تھے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : تسبیح پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ انہیں ایک کھلے میدان کے کنارے لاکر ڈال دے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، اس وقت حضرت یونس ؑ بہت کمزور ہوچکے تھے، اور بعض روایات میں ہے کہ ان کے جسم پر بال نہیں رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے اوپر ایک درخت اگایا، بعض روایات میں ہے کہ وہ کدو کا درخت تھا اس سے انہیں سایہ بھی حاصل ہوا، اور شاید اسکے پھل کو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے علاج بھی بنادیا، نیز وہاں ایک بکری بھیج دی گئی، جس کا آپ دودھ پیتے رہے، یہاں تک کہ تندرست ہوگئے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَنَبَذْنَٰهُfanabadhnāhuتو ہم نے پھینک دیا اس کو
    مادہ
    نبذ
    اصل لفظ
    نَبَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. بِٱلْعَرَآءِbil-ʿarāiچٹیل زمین پر
    مادہ
    عري
    اصل لفظ
    عَراء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. وَهُوَwahuwaاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  4. سَقِيمٌsaqīmunبیمار تھے/کمزور تھے/ناتواں تھے/علیل تھے/مضمحل تھے
    مادہ
    سقم
    اصل لفظ
    سَقِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وہ اس وقت بیمار تھے (١) ١٤٥۔١ جیسے ولادت کے وقت بچہ یا جانور کا چوزہ ہوتا ہے، کمزور اور ناتواں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan