الصافات ۳۷:۱۳۵
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
Illa AAajoozan fee alghabireen
تراجم
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]
- اس سے مراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسےاپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہی۔ [1]
- : اس سے مراد حضرت لوط ؑ کی بیوی ہے جو آخر وقت تک کافروں کا ساتھ دیتی رہی، اور انہی کے ساتھ عذاب میں ہلاک ہوئی۔ حضرت لوط ؑ کا مفصل واقعہ سورة ہود : 77 میں گذر چکا ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی (١) ١٣٥۔١ اس سے مراد حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ اس بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسے اپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کردی گئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan