الصافات ⁦۳۷:۱۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۱ · پارہ ۲۳

وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ

Wabillayli afala taAAqiloon

تراجم

اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سےگزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبو دار۔ کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ تکذیب رسل کی وجہ سے ان کا یہ بدانجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے؟

اور (کبھی) رات کے وقت [1] کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں آتی ؟

Mufti Taqi Usmani
  1. : اہل عرب اپنی تجارت کے لیے جب شام کا سفر کرتے تو ان اجڑی ہوئی بستیوں پر سے گزارا کرتے تھے جہاں حضرت لوط ؑ کی قوم پر عذاب آیا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَبِٱلَّيْلِwabi-al-layliاور رات کو
    مادہ
    ليل
    اصل لفظ
    لَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  2. أَفَلَاafalāکیا تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · حرفِ نفی
  3. تَعْقِلُونَtaʿqilūnaعقل نہیں رکھتے ہو
    مادہ
    عقل
    اصل لفظ
    عَقَلُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ (١)۔ ١٣٨۔١ یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے ان کو کہا جارہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سے گزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبودار۔ کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ رسولوں کے جھٹلانے کی وجہ سے ان کا یہ بد انجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan