صفحہ ۴۵۰

الصافات ⁦۳۷:۱۰۳⁩ – الصافات ⁦۳۷:۱۲۶⁩ · پارہ ۲۳

الصافات

  1. فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۳⁩ کھولیں

    غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.

  2. وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَٰٓإِبۡرَٰهِيمُ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۴⁩ کھولیں

    تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

  3. قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۵⁩ کھولیں

    یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

  4. إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۶⁩ کھولیں

    درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]

  5. وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۷⁩ کھولیں

    اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]

  6. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۸⁩ کھولیں

    اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

  7. سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۹⁩ کھولیں

    ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

  8. كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۱۰⁩ کھولیں

    ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

  9. إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۱⁩ کھولیں

    بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.

  10. وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۲⁩ کھولیں

    اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]

  11. وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۳⁩ کھولیں

    اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]

  12. وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۴⁩ کھولیں

    یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]

  13. وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۵⁩ کھولیں

    اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]

  14. وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۶⁩ کھولیں

    اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

  15. وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۷⁩ کھولیں

    اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

  16. وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۸⁩ کھولیں

    اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

  17. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۱۹⁩ کھولیں

    اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

  18. سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۲۰⁩ کھولیں

    کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.

  19. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۱⁩ کھولیں

    بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.

  20. إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۲⁩ کھولیں

    یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.

  21. وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۳⁩ کھولیں

    بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]

  22. إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۴⁩ کھولیں

    جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]

  23. أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۵⁩ کھولیں

    کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟

  24. ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۲۶⁩ کھولیں

    اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]