صفحہ ۴۴۹

الصافات ⁦۳۷:۷۷⁩ – الصافات ⁦۳۷:۱۰۲⁩ · پارہ ۲۳

اس صفحے سے آغاز: حزب ۴۵، چوتھائی ۴

الصافات

  1. وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۷⁩ کھولیں

    اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.[1]

  2. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۸⁩ کھولیں

    اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.[1]

  3. سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۹⁩ کھولیں

    نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو

  4. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۸۰⁩ کھولیں

    ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]

  5. إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

    آیت ⁦۳۷:۸۱⁩ کھولیں

    وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.

  6. ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۸۲⁩ کھولیں

    پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.

  7. ۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ

    آیت ⁦۳۷:۸۳⁩ کھولیں

    اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]

  8. إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ

    آیت ⁦۳۷:۸۴⁩ کھولیں

    جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.

  9. إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ

    آیت ⁦۳۷:۸۵⁩ کھولیں

    انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟

  10. أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ

    آیت ⁦۳۷:۸۶⁩ کھولیں

    کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟[1]

  11. فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۳۷:۸۷⁩ کھولیں

    تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]

  12. فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ

    آیت ⁦۳۷:۸۸⁩ کھولیں

    اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.

  13. فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ

    آیت ⁦۳۷:۸۹⁩ کھولیں

    اور کہا میں تو بیمار ہوں.[1]

  14. فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۹۰⁩ کھولیں

    اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.

  15. فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ

    آیت ⁦۳۷:۹۱⁩ کھولیں

    آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]

  16. مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ

    آیت ⁦۳۷:۹۲⁩ کھولیں

    تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.

  17. فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ

    آیت ⁦۳۷:۹۳⁩ کھولیں

    پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.[1]

  18. فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ

    آیت ⁦۳۷:۹۴⁩ کھولیں

    وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.

  19. قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ

    آیت ⁦۳۷:۹۵⁩ کھولیں

    تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.

  20. وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ

    آیت ⁦۳۷:۹۶⁩ کھولیں

    حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.[1]

  21. قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۹۷⁩ کھولیں

    وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.

  22. فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۹۸⁩ کھولیں

    انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]

  23. وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ

    آیت ⁦۳۷:۹۹⁩ کھولیں

    اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.

  24. رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۰⁩ کھولیں

    اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.

  25. فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۱⁩ کھولیں

    تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]

  26. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ 

    آیت ⁦۳۷:۱۰۲⁩ کھولیں

    پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے[1] ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے[2]؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.