الصافات ⁦۳۷:۹۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۹ · پارہ ۲۳

فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ

Faaqbaloo ilayhi yaziffoon

تراجم

وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. يَزِفُّونَ، يُسْرِعُونَ، یسرعون کے معنی میں ہے، دوڑتے ہوئے آئے۔ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن ابراہیم (عليه السلام) کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا،جیسا کہ سورۂ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بے عقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔

اس پر ان کی قوم کے لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَقْبَلُوٓا۟fa-aqbalūتو وہ متوجہ ہوئے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    أَقْبَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَيْهِilayhiاس کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. يَزِفُّونَyaziffūnaدوڑتے ہوئے
    مادہ
    زفف
    اصل لفظ
    يَزِفُّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

وہ (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے (١) ٩٤۔١ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا، جیسا کہ سورہ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بےعقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan