الصافات ⁦۳۷:۹۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۹ · پارہ ۲۳

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ

Faragha ila alihatihimfaqala ala ta/kuloon

تراجم

آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جو حلویات بطور تبرک وہاں پڑی ہوئی تھیں، وہ انہیں کھانے کے لئے پیش کیں، جو ظاہر بات ہے انہیں نہ کھانی تھیں نہ کھائیں بلکہ وہ جواب دینے پر بھی قادر نہ تھے، اس لئے جواب بھی نہیں دیا۔

اس کے بعد یہ ان کے بنائے ہوئے معبودوں (یعنی بتوں) میں جا گھسے (اور ان سے) کہا : کیا تم کھاتے نہیں ہو ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَرَاغَfarāghaتو وہ چپکے سے گیا
    مادہ
    روغ
    اصل لفظ
    راغَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. إِلَىٰٓilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ءَالِهَتِهِمْālihatihimان کے الٰہوں کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَقَالَfaqālaپھر کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. أَلَاalāکیا تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ نفی
  6. تَأْكُلُونَtakulūnaکھاتے نہیں ہو
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أَكَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

آپ (چپ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟ (١) ٩١۔١ یعنی جو حلویات بطور تبرک وہاں پڑی ہوئی تھیں، وہ انہیں کھانے کے لئے پیش کیں، جو ظاہر بات ہے انہیں نہ کھانی تھیں نہ کھائیں بلکہ وہ جواب دینے پر بھی قادر نہ تھے، اس لئے جواب بھی نہیں دیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan