الصافات ⁦۳۷:۸۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۹ · پارہ ۲۳

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 

Inna kathalika najzee almuhsineen

تراجم

ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح نوح (عليه السلام) کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح (عليه السلام) کو عزت وتکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال وافعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔

ہم نیک عمل کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. كَذَٰلِكَkadhālikaاس طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  3. نَجْزِىnajzīہم جزا دیتے ہیں
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. ٱلْمُحْسِنِينَl-muḥ'sinīnaاحسان کرنے والوں کو
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    مُحْسِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں (١) ٨٠۔١ یعنی جس طرح نوح علیہ السلام کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ کے اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح علیہ السلام کو عزت و تکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال و افعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan