الصافات ⁦۳۷:۹۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۹ · پارہ ۲۳

فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ

Faaradoo bihi kaydan fajaAAalnahumual-asfaleen

تراجم

انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی آگ کو گلزار بنا کر ان کے مکرو حیلے کو ناکام بنا دیا، پس پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندوں کی چارہ سازی فرماتا ہے، اور آزمائش کو عطا میں اور شر کو خیر میں بدل دیتا ہے۔

اس طرح انہوں نے ابراہیم کے خلاف ایک برا منصوبہ بنانا چاہا، لیکن ہم نے انہیں نیچا دکھا دیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جو آگ دہکائی گئی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے حضرت ابراہیم ؑ کے لیے ٹھنڈا کردیا۔ یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ سورة انبیاء :32 میں گذر چکا ہے۔ وہیں اس کی تشریح بھی گذری ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَرَادُوا۟fa-arādūتو انہوں نے ارادہ کیا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. بِهِۦbihiاس کے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. كَيْدًاkaydanچال چلنے کا
    مادہ
    كيد
    اصل لفظ
    كَيْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فَجَعَلْنَٰهُمُfajaʿalnāhumuتو کردیا ہم نے ان کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْأَسْفَلِينَl-asfalīnaسب سے نچلا
    مادہ
    سفل
    اصل لفظ
    أَسْفَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہیں کو نیچا کر دیا (١)۔ ٩٨۔١ یعنی آگ کو گلزار بنا کر ان کے مکر و حیلے کو ناکام بنا دیا، پس پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندوں کی چارہ سازی فرماتا ہے اور آزمائش کو عطا میں اور شر کو خیر میں بدل دیتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan