صفحہ ۴۴۸

الصافات ⁦۳۷:۵۲⁩ – الصافات ⁦۳۷:۷۶⁩ · پارہ ۲۳

الصافات

  1. يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ

    آیت ⁦۳۷:۵۲⁩ کھولیں

    جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟[1]

  2. أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ

    آیت ⁦۳۷:۵۳⁩ کھولیں

    کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟[1]

  3. قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

    آیت ⁦۳۷:۵۴⁩ کھولیں

    کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟[1]

  4. فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۵۵⁩ کھولیں

    جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.

  5. قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ

    آیت ⁦۳۷:۵۶⁩ کھولیں

    کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.

  6. وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۵۷⁩ کھولیں

    اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.[1]

  7. أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ

    آیت ⁦۳۷:۵۸⁩ کھولیں

    کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟[1]

  8. إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ

    آیت ⁦۳۷:۵۹⁩ کھولیں

    بجز پہلی ایک موت[1] کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.

  9. إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ 

    آیت ⁦۳۷:۶۰⁩ کھولیں

    پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.[1]

  10. لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ

    آیت ⁦۳۷:۶۱⁩ کھولیں

    ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.[1]

  11. أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ

    آیت ⁦۳۷:۶۲⁩ کھولیں

    کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]

  12. إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّٰلِمِينَ

    آیت ⁦۳۷:۶۳⁩ کھولیں

    جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]

  13. إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۶۴⁩ کھولیں

    بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.[1]

  14. طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ

    آیت ⁦۳۷:۶۵⁩ کھولیں

    جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]

  15. فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ

    آیت ⁦۳۷:۶۶⁩ کھولیں

    (جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.[1]

  16. ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ

    آیت ⁦۳۷:۶۷⁩ کھولیں

    پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.[1]

  17. ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۶۸⁩ کھولیں

    پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]

  18. إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ

    آیت ⁦۳۷:۶۹⁩ کھولیں

    یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.

  19. فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ 

    آیت ⁦۳۷:۷۰⁩ کھولیں

    اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]

  20. وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۱⁩ کھولیں

    ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.[1]

  21. وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۲⁩ کھولیں

    جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.[1]

  22. فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۳⁩ کھولیں

    اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.

  23. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

    آیت ⁦۳۷:۷۴⁩ کھولیں

    سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.[1]

  24. وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ

    آیت ⁦۳۷:۷۵⁩ کھولیں

    اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]

  25. وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۷۶⁩ کھولیں

    ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.