صفحہ ۴۴۷
الصافات
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ
آیت ۳۷:۲۵ کھولیںتمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ
آیت ۳۷:۲۶ کھولیںبلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۲۷ کھولیںوه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۳۷:۲۸ کھولیںکہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
آیت ۳۷:۲۹ کھولیںوه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ
آیت ۳۷:۳۰ کھولیںاور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
آیت ۳۷:۳۱ کھولیںاب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
آیت ۳۷:۳۲ کھولیںپس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]
فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ
آیت ۳۷:۳۳ کھولیںسو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۳۷:۳۴ کھولیںہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
آیت ۳۷:۳۵ کھولیںیہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ
آیت ۳۷:۳۶ کھولیںاور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۳۷:۳۷ کھولیں(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]
إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ
آیت ۳۷:۳۸ کھولیںیقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۳۷:۳۹ کھولیںتمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت ۳۷:۴۰ کھولیںمگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]
أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ
آیت ۳۷:۴۱ کھولیںانہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ
آیت ۳۷:۴۲ کھولیں(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۳۷:۴۳ کھولیںنعمتوں والی جنتوں میں.
عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۳۷:۴۴ کھولیںتختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ
آیت ۳۷:۴۵ کھولیںجاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]
بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّٰرِبِينَ
آیت ۳۷:۴۶ کھولیںجو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]
لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ
آیت ۳۷:۴۷ کھولیںنہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ
آیت ۳۷:۴۸ کھولیںاور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ
آیت ۳۷:۴۹ کھولیںایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ
آیت ۳۷:۵۰ کھولیں(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]
قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ
آیت ۳۷:۵۱ کھولیںان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.