الصافات ⁦۳۷:۴۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۷ · پارہ ۲۳

كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ

Kaannahunna baydun maknoon

تراجم

ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی شتر مرغ اپنے پروں کے نیچے چھپائے ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ ہوا اور گرد وغبار سے محفوظ ہوں گے۔ کہتے ہیں شتر مرغ کے انڈے بہت خوش رنگ ہوتے ہیں، جو زردی مائل سفید ہوتے ہیں اور ایسا رنگ حسن وجمال کی دنیا میں سب سے عمدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ تشبیہ، صرف سفیدی میں نہیں ہے بلکہ خوش رنگی اور حسن ورعنائی میں ہے۔

(ان کا بےداغ وجود) ایسا لگے گا جیسے وہ (گرد و غبار سے) چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَأَنَّهُنَّka-annahunnaگویا کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَأَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. بَيْضٌbayḍunانڈے ہیں
    مادہ
    بيض
    اصل لفظ
    بَيْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مَّكْنُونٌmaknūnunچھپا کر رکھے گئے
    مادہ
    كنن
    اصل لفظ
    مَكْنُون
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے (١) ٤٩۔١ یعنی شتر مرغ اپنے پروں کے نیچے چھپائے ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ ہوا اور گردو غبار سے محفوظ ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan