الصافات ⁦۳۷:۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۷ · پارہ ۲۳

وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ

WaAAindahum qasiratu attarfiAAeen

تراجم

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بڑی اور موٹی آنکھیں حسن کی علامت ہے یعنی حسین آنکھیں ہوں گی۔

اور ان کے پاس وہ بڑی بڑی آنکھوں والی خواتین ہونگی جن کی نگاہیں (اپنے شوہروں پر) مرکوز ہوں گی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ حوریں ہوں گی جو اپنے شوہروں کے سوا کسی اور کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھیں گی۔ اور اس آیت کا ایک مطلب بعض مفسرین نے یہ بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کی نگاہوں اتنی حسین ہوں گی کہ وہ ان کو دوسری عورتوں کی طرف مائل نہیں ہونے دیں گی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَعِندَهُمْwaʿindahumاور ان کے پاس ہوں گی
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  2. قَٰصِرَٰتُqāṣirātuنیچی رکھنے والیاں
    مادہ
    قصر
    اصل لفظ
    قاصِرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلطَّرْفِl-ṭarfiخوب صورت آنکھوں والیاں (ہوں گی)
    مادہ
    طرف
    اصل لفظ
    طَرْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. عِينٌʿīnunنگاہوں کو،
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    عِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہونگی (١) ٤٨۔١ بڑی اور موٹی آنکھیں حسن کی علامت ہے یعنی حسین آنکھیں ہونگی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan