الصافات ۳۷:۳۶
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ
Wayaqooloona a-inna latarikoo alihatinalishaAAirin majnoon
تراجم
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]
- یعنی انہوں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو شاعر اور مجنون کہا اور آپ کی دعوت کو جنون (دیوانگی) اور قرآن کو شعر سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایک دیوانے کی دیوانگی پر ہم اپنے معبودوں کو کیوں چھوڑ دیں؟ حالانکہ یہ دیوانگی نہیں، فرزانگی تھی، شاعری نہیں، حقیقت تھی اور اس دعوت کے اپنانے میں ان کی ہلاکت نہیں، نجات تھی۔
اور کہا کرتے تھے کہ : کیا ہم ایسے ہیں کہ ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں ؟
لفظ بہ لفظ
- وَيَقُولُونَwayaqūlūnaاور وہ کہتے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَئِنَّاa-innāکیا بیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَتَارِكُوٓا۟latārikūالبتہ چھوڑنے والے ہیں
- مادہ
- ترك
- اصل لفظ
- تارِك
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
- ءَالِهَتِنَاālihatināاپنے معبودوں کو
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- إِلٰه
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِشَاعِرٍlishāʿirinکے لئے شاعر
- مادہ
- شعر
- اصل لفظ
- شاعِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مَّجْنُونٍۭmajnūninمجنوں
- مادہ
- جنن
- اصل لفظ
- مَجْنُون
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں (١)۔ ٣٦۔١ یعنی انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شاعر اور مجنون کہا اور آپ کی دعوت کو جنون (دیوانگی) اور قرآن کو شعر سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایک دیوانے کی دیوانگی پر ہم اپنے معبودوں کو کیوں چھوڑیں؟ حالانکہ یہ دیوانگی نہیں، دانائی تھی، شاعری نہیں، حقیقت تھی اور اس دعوت کو اپنانے میں ان کی ہلاکت نہیں، نجات تھی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan