الصافات ⁦۳۷:۳۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۷ · پارہ ۲۳

بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Bal jaa bilhaqqi wasaddaqaalmursaleen

تراجم

(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تم ہمارے پیغمبر کو شاعر اور مجنون کہتے ہو، جب کہ واقعہ یہ ہے کہ وہ جو کچھ لایا اور پیش کر رہا ہے، وہ سچ ہے اور وہی چیز ہے جو اس سے قبل تمام انبیا بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ کیا یہ کام کسی دیوانے کا یا کسی شاعر کے تخیلات کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟

حالانکہ وہ (پیغمبر ﷺ حق لے کر آئے تھے، اور انہوں نے دوسرے پیغمبروں کی تصدیق کی تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. جَآءَjāaوہ لایا
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. وَصَدَّقَwaṣaddaqaاور اس نے تصدیق کی
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    صَدَّقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. ٱلْمُرْسَلِينَl-mur'salīnaرسولوں کی
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) لائے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں (١) ٣٧۔١ یعنی تم ہمارے پیغمبر کو شاعر اور مجنون کہتے ہو، جب کہ واقع یہ ہے وہ جو کچھ لایا اور پیش کر رہا ہے وہ سچ ہے اور وہی چیز ہے جو اس سے قبل تمام انبیاء پیش کرتے رہے ہیں۔ کیا یہ کام کسی دیوانے کا یا شاعر کے تخیلات کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan