صفحہ ۴۴۶
الصافات
As-Saaffaat
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفّٗا
آیت ۳۷:۱ کھولیںقسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا
آیت ۳۷:۲ کھولیںپھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت ۳۷:۳ کھولیںپھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ
آیت ۳۷:۴ کھولیںیقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.[1]
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ
آیت ۳۷:۵ کھولیںآسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.[1]
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ
آیت ۳۷:۶ کھولیںہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ
آیت ۳۷:۷ کھولیںاور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.[1]
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ
آیت ۳۷:۸ کھولیںعالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ
آیت ۳۷:۹ کھولیںبھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ
آیت ۳۷:۱۰ کھولیںمگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ
آیت ۳۷:۱۱ کھولیںان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا[1] ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.[2]
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ
آیت ۳۷:۱۲ کھولیںبلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ
آیت ۳۷:۱۳ کھولیںاور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۴ کھولیںاور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ
آیت ۳۷:۱۵ کھولیںاور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
آیت ۳۷:۱۶ کھولیںکیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
آیت ۳۷:۱۷ کھولیںکیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ
آیت ۳۷:۱۸ کھولیںآپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
آیت ۳۷:۱۹ کھولیںوه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]
وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت ۳۷:۲۰ کھولیںاور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۳۷:۲۱ کھولیںیہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]
۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ
آیت ۳۷:۲۲ کھولیںﻇالموں کو[1] اور ان کے ہمراہیوں کو[2] اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.[3]
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت ۳۷:۲۳ کھولیں(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ
آیت ۳۷:۲۴ کھولیںاور انہیں ٹھہرا لو[1] ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.