الصافات ⁦۳۷:۸۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۹ · پارہ ۲۳

۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ

Wa-inna min sheeAAatihi la-ibraheem

تراجم

اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. شِيعَةٌ کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم (عليه السلام) بھی اہل دین واہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح (عليه السلام) ہی کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔

اور انہی کے طریقے پر چلنے والوں میں یقینا ابراہیم بھی تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّwa-innaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  2. مِنminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. شِيعَتِهِۦshīʿatihiاس کے گروہ
    مادہ
    شيع
    اصل لفظ
    شِيعَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَإِبْرَٰهِيمَla-ib'rāhīmaالبتہ ابراہیم تھے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِبْراهِيم
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسمِ علم

تفسیر

اب بھی سنبھل جاؤ۔ ابراہیم (علیہ السلام) بھی نوح کے دین پر تھے، انہی کے طریقے اور چال چلن پر تھے۔ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے گئے یعنی توحید والا جو اللہ کو حق جانتا ہو۔ قیامت کو آنے والی مانتا ہو۔ مردوں کو دوبارہ جینے والا سمجھتا ہو۔ شرک وکفر سے بیزار ہو، دوسروں پر لعن طعن کرنے والا نہ ہو۔ خلیل اللہ نے اپنی تمام قوم سے اور اپنے سگے باپ سے صاف فرمایا کہ یہ تم کس کی پوجا پاٹ کررہے ہو ؟ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت چھوڑ دو اپنے ان جھوٹ موٹھ کے معبودوں کی عبادت چھوڑ دو ۔ ورنہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا کچھ نہ کریگا اور تمہیں کیسی کچھ سخت ترین سزائیں دیگا ؟

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir