الصافات ⁦۳۷:۱۰۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۰ · پارہ ۲۳

وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ 

Wafadaynahu bithibhinAAatheem

تراجم

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے ذریعے سے بھیجا۔ (ابن کثیر) اسماعیل (عليه السلام) کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس سنت ابراہمی کو قیامت تک قرب الہٰی کے حصول کے لئے ایک ذریعہ اور عیدالاضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔

اور ہم نے ایک عظیم ذبیحہ کا فدیہ دے کر اس بچے کو بچا لیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : چونکہ باپ بیٹے دونوں اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اپنے اختیار کا ہر کام کرچکے تھے، اس لیے امتحان پورا ہوگیا تھا۔ اب اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا کرشمہ دکھایا کہ چھری حضرت اسماعیل ؑ کے بجائے ایک مینڈھے پر چلی جو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے وہاں بھیج دیا، اور حضرت اسماعیل علیہ زندہ سلامت رہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَفَدَيْنَٰهُwafadaynāhuاور چھڑا لیا ہم نے اس کو
    مادہ
    فدي
    اصل لفظ
    فَدَيْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  2. بِذِبْحٍbidhib'ḥinساتھ ایک قربانی کے
    مادہ
    ذبح
    اصل لفظ
    ذِبْح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  3. عَظِيمٍʿaẓīminبڑی
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا (١) ١٠٧۔١ یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالٰی نے جنت سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے سے بھیجا (ابن کثیر) اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر سنت ابراہیمی کو قیامت تک قرب الٰہی کے حصول کا ایک ذریعہ اور عید الاضحٰی کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan