الصافات ⁦۳۷:۱۰۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۰ · پارہ ۲۳

قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ 

Qad saddaqta arru/yainna kathalika najzee almuhsineen

تراجم

یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دل کےپورےارادے سے بچے کو ذبح کرنے کے لئے زمین پر لٹا دینے سے ہی تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا ہے، کیونکہ اس سے واضح ہو گیا کہ اللہ کے حکم کے مقابلے میں تجھے کوئی چیز بھی عزیز تر نہیں ہے، حتیٰ کہ اکلوتا بیٹا بھی۔

تم نے خواب کو سچ کر دکھایا۔ یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْqadتحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  2. صَدَّقْتَṣaddaqtaتو نے سچ کر دکھایا
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    صَدَّقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلرُّءْيَآl-ru'yāخواب کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رُءْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  5. كَذَٰلِكَkadhālikaاسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  6. نَجْزِىnajzīہم جزا دیتے ہیں
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. ٱلْمُحْسِنِينَl-muḥ'sinīnaاحسان کرنے والوں کو
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    مُحْسِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا (١) بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ ١٠٥۔١ یعنی دل کے پورے ارادے سے بچے کو ذبح کرنے کے لئے زمین پر لٹا دینے سے ہی تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا ہے کیونکہ اس سے واضح ہوگیا کہ اللہ کے حکم کے مقابلے میں تجھے کوئی چیز عزیز تر نہیں حتٰی کہ اکلوتا بیٹا بھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan