الصافات ⁦۳۷:۱۷۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۲ · پارہ ۲۳

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ

Fa-itha nazala bisahatihimfasaa sabahu almunthareen

تراجم

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مسلمان جب خیبر پر حملہ کرنے گئے، تو یہودی انہیں دیکھ کر گھبرا گئے، جس پر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اللہ اکبر کہہ کر فرمایا تھا ”خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحِةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ“ (صحيح بخاري ، كتاب الصلاة، باب ما يذكر في الفخذ، مسلم ، كتاب الجهاد باب غزوة خيبر)۔

سو جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو جن لوگوں کو خبردار کیا جاچکا تھا، ان کی وہ صبح بہت بری صبح ہوگی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. نَزَلَnazalaوہ اترے گا
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    نَزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِسَاحَتِهِمْbisāḥatihimان کے صحن میں/ ان کے اپنے گھر میں
    مادہ
    سوح
    اصل لفظ
    ساحَت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَسَآءَfasāaتو بہت بری ہوگی
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    ساءَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  5. صَبَاحُṣabāḥuصبح
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    صَباح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ٱلْمُنذَرِينَl-mundharīnaڈرائے جانے والوں کی
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    مُنذَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا (١) بڑی بری صبح ہوگی۔ ١٧٧۔١ مسلمان جب خیبر پر حملہ کرنے گئے، تو یہودی انہیں دیکھ کر گھبرا گئے، جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ اکبر کہ کر فرمایا (خَربَتْ خیبرُ، اِنَّا اِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ فَوْمِ فَسَاءَ صَبَاحْ الْمُنْذَرِیْنَ) (صحیح بخاری)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan