الواقعة
Al-Waaqia
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
آیت ۵۶:۱ کھولیںجب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]
- واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ لامحالہ واقع ہونے والی ہے،اس لیے اس کا یہ نام بھی ہے۔
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
آیت ۵۶:۲ کھولیںجس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
آیت ۵۶:۳ کھولیںوه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]
- پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہےدنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز و مکرم ہوں گےاور اہل کفر و عصیان ذلیل و خوار۔
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
آیت ۵۶:۴ کھولیںجبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
آیت ۵۶:۵ کھولیںاور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]
- رَجًّا کے معنی حرکت واضطراب (زلزلہ) اور بس کے معنی ریزہ ریزہ ہو جانے کے ہیں۔
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
آیت ۵۶:۶ کھولیںپھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
آیت ۵۶:۷ کھولیںاور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]
- أَزْوَاجًا: أَصْنَافًا کے معنی میں ہے۔
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
آیت ۵۶:۸ کھولیںپس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
- اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
آیت ۵۶:۹ کھولیںاور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]
- اس سے مراد کافر ہیں جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھوں میں پکڑائے جائیں گے۔
وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ
آیت ۵۶:۱۰ کھولیںاور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]
- ان سےمراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جوایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو قرب خاص سےنوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
آیت ۵۶:۱۱ کھولیںوه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۵۶:۱۲ کھولیںنعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۵۶:۱۳ کھولیں(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۵۶:۱۴ کھولیںاور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]
- ثُلَّةٌ، اس بڑے گروہ کو کہا جاتا ہے جس کا گننا ناممکن ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اولین سےمراد حضرت آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی ﹲ تک کی امت کےلوگ ہیں اور آخرین سے امت محمدیہ کے افراد۔ مطلب یہ ہے کہ پچھلی امتوں میں سابقین کا ایک بڑا گروہ ہے، کیونکہ ان کا زمانہ بہت لمبا ہے جس میں ہزاروں انبیا کے سابقین شامل ہیں ان کے مقابلے میں امت محمدیہ کا زمانہ (قیامت تک) تھوڑا ہے، اس لیے ان میں سابقین بھی بہ نسبت گزشتہ امتوں کے تھوڑے ہوں گے۔ اور ایک حدیث میں آتا ہے۔ جس میں نبی ﹲ نے فرمایا ہے کہ مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کا نصف ہو گے (صحیح مسلم، نمبر 200) تو یہ آیت کے مذکورہ مفہوم کےمخالف نہیں۔ کیونکہ امت محمدیہ کہ سابقین اور عام مومنین ملا کر باقی تمام امتوں سے جنت میں جانے والوں کا نصف ہو جائیں گے، اس لیے محض سابقین کی کثرت (سابقہ امتوں میں) سے حدیث میں بیان کردہ تعداد کی نفی نہیں ہو گی۔ مگریہ قول محل نظر ہے اور بعض نے اولین وآخرین سے اسی امت محمدیہ کے افراد مراد لیے ہیں۔ یعنی اس کے پہلے لوگوں میں سابقین کی تعداد زیادہ اور پچھلے لوگوں میں تھوڑی ہوگی۔ امام ابن کثیر نے اسی دوسرے قول کو ترجیح دی ہے۔ اوریہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے یہ جملہ معترضہ ہے، فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ اور عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ کے درمیان۔
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
آیت ۵۶:۱۵ کھولیںیہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
آیت ۵۶:۱۶ کھولیںایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]
- مَوْضُونَةٌ بنے ہوئے جڑےہوئے۔ یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے اور سونے جواہر سے جڑے ہوئے تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے تکیوں پر بیٹھے ہوں گے یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔
يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ
آیت ۵۶:۱۷ کھولیںان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
- یعنی وہ بڑے نہیں ہوں گے کہ بوڑھے ہو جائیں نہ ان کے خدوخال اور قدوقامت میں کوئی تغیر واقع ہوگا،بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسےنوعمر لڑکےہوتے ہیں۔
بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ
آیت ۵۶:۱۸ کھولیںآبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ
آیت ۵۶:۱۹ کھولیںجس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]
- صُدَاعٌ، ایسے سر درد کو کہتے ہیں جو شراب کےنشے اور خمار کی وجہ سے ہو اور إِنْزَافٌ کے معنی، وہ فتور عقل جو مدہوشی کی بنیاد پر ہو۔ دنیا کی شراب کے نتیجے میں یہ دونوں چیزیں ہوتی ہیں، آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقیناً ہو گی لیکن یہ خرابیاں نہیں ہوں گی۔ معین، چشمہ جاری جو خشک نہ ہو۔
وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
آیت ۵۶:۲۰ کھولیںاور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ
آیت ۵۶:۲۱ کھولیںاور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
وَحُورٌ عِينٞ
آیت ۵۶:۲۲ کھولیںاور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.
كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
آیت ۵۶:۲۳ کھولیںجو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]
- مَكْنُونٌ، جسے چھپا کر رکھا گیا، اس کو کسی کے ہاتھ لگے ہوں نہ گردوغبار اسے پہنچا ہو۔ ایسی چیز بالکل صاف ستھری اور اصلی حالت میں رہتی ہے۔
جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
آیت ۵۶:۲۴ کھولیںیہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.
لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا
آیت ۵۶:۲۵ کھولیںنہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.
إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا
آیت ۵۶:۲۶ کھولیںصرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]
- یعنی دنیامیں تو باہم لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں، حتیٰ کہ بہن بھائی بھی اس سے محفوظ نہیں، اس اختلاف و نزاع سے دلوں میں کدورتیں اور بغض و عنادپیدا ہوتا ہے جو ایک دوسرےکے خلاف بدزبانی، سب وشتم، غیبت اور چغل خوری وغیرہ پر انسان کو آمادہ کرتا ہے۔ جنت ان تمام اخلاقی گندگیوں اور بےہودگیوں سے نہ صرف پاک ہوگی، بلکہ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں سلام و تحیہ توہو گا۔ لیکن دل اور زبان کی وہ خرابیاں نہیں ہوں گی جو دنیامیں عام ہیں حتیٰ کہ بڑے بڑے دین دار بھی ان سے محفوظ نہیں۔
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۵۶:۲۷ کھولیںاور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
- اب تک سابقین (مُقَرَّبِينَ) کا ذکر تھا، أَصْحَابُ الْيَمِينِ سے اب عام مومنین کا ذکر ہورہا ہے۔
فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ
آیت ۵۶:۲۸ کھولیںوه بغیرکانٹوں کی بیریوں.
وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ
آیت ۵۶:۲۹ کھولیںاور تہ بہ تہ کیلوں.
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ
آیت ۵۶:۳۰ کھولیںاور لمبے لمبے سایوں.[1]
- جیسے ایک حدیث میں ہے کہ (جنت کے ایک درخت کے سائے تلے ایک گھوڑ سوار سو سال تک چلتا رہے گا، تب بھی، وہ سایہ ختم نہیں ہوگا)۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الواقعة ، مسلم ، كتاب الجنة ، باب إن في الجنة شجرة....)۔
وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ
آیت ۵۶:۳۱ کھولیںاور بہتے ہوئے پانیوں.
وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ
آیت ۵۶:۳۲ کھولیںاور بکثرت پھلوں میں.
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
آیت ۵۶:۳۳ کھولیںجو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]
- یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر گیا تو یہ پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہو جائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل ولالہ کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ
آیت ۵۶:۳۴ کھولیںاور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]
- بعض نے فرشوں سے بیویوں اور مرفوعہ سےبلند مرتبہ کا مفہوم مراد لیاہے۔
إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ
آیت ۵۶:۳۵ کھولیںہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا
آیت ۵۶:۳۶ کھولیںاور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]
- أَنْشَأْنَاهُنَّ کا مرجع اگرچہ قریب میں نہیں ہے لیکن سیاق کلام اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس سے مراد اہل جنت کو ملنے والی بیویاں اور حور عین ہیں۔ حوریں، ولادت کے عام طریقے سے پیدا شدہ نہیں ہوں گی، بلکہ اللہ تعالیٰ خاص طور پر انہیں جنت میں اپنی قدرت خاص سے بنائے گا، اور جو دنیاوی عورتیں ہوں گی، تو و ہ بھی حوروں کے علاوہ اہل جنت کو بیویوں کے طور پر ملیں گی، ان میں بوڑھی، کالی، بدشکل، جس طرح کی بھی ہوں گی، سب کو اللہ تعالی ﺀ جنت میں جوانی اور حسن وجمال سے نواز دے گا، نہ کوئی بوڑھی،بوڑھی رہے گی، نہ کوئی بدشکل، بدشکل بلکہ سب باکرہ (کنواری) کی حیثیت میں ہوں گی۔
عُرُبًا أَتۡرَابٗا
آیت ۵۶:۳۷ کھولیںمحبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]
- عُرُبٌ عَرُوبَةٌ کی جمع ہے۔ ایسی عورت جو اپنے حسن وجمال اور دیگر محاسن کی وجہ سے خاوند کو نہایت محبوب ہو۔ أَتْرَابٌ تِرْبٌ کی جمع ہے۔ ہم عمر، یعنی سب عورتیں جو اہل جنت کو ملیں گی، ایک ہی عمر کی ہوں گی، جیساکہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ سب جنتی 33 سال کی عمر کےہوں گے، (سنن ترمذي، باب ما جاء في سن أهل الجنة) یا مطلب ہےکہ خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔ مطلب دونوں صورتوں میں ایک ہی ہے۔
لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۵۶:۳۸ کھولیںدائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۵۶:۳۹ کھولیںجم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]
- یعنی آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی کریم ﹲ تک کےلوگوں میں سے یا خود امت محمدیہ کے اگلوں میں سے۔
وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۵۶:۴۰ کھولیںاور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]
- یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے یا آپ کی امت کے پچھلوں میں سے۔
وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ
آیت ۵۶:۴۱ کھولیںاور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے
فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ
آیت ۵۶:۴۲ کھولیںگرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).
وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ
آیت ۵۶:۴۳ کھولیںاورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]
- سَمُومٍ، آگ کی حرارت یاگرم ہوا جو مسام بدن میں گھس جائے۔ حَمِيمٍ، کھولتا ہوا پانی، يَحْمُومٍ، حِمَمَةٌ سے ہے، بمعنی سیاہ، اور احم بہت زیادہ سیاہ چیز ہو تو کہا جاتا ہے، يَحْمُومٍ کے معنی سخت کالا دھواں مطلب یہ ہے کہ جہنم کے عذاب سے تنگ آ کر وہ ایک سائے کی طرف دوڑیں گے، لیکن جب وہاں پہنچیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ سایہ نہیں ہے، جہنم ہی کی آگ کا سخت سیاہ دھواں ہے۔ بعض کہتےہیں کہ یہ حَمٌّ سے ہے جو اس چربی کو کہتے ہیں جوآ گ میں جل جل کر سیاہ ہو گئی ہو۔ بعض کہتے ہیں، یہ حِمَمٌ سے ہے، جو کوئلے کےمعنی میں ہے۔ اسی لیے امام ضحاک فرماتے ہیں۔ آگ بھی سیاہ ہے، اہل نار بھی سیاہ رو ہوں گے۔ اور جہنم میں جو کچھ بھی ہوگا۔ ، سیاہ ہی ہو گا۔ اللَّهُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ۔
لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ
آیت ۵۶:۴۴ کھولیںجو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]
- یعنی سایہ ٹھنڈا ہوتا ہے، لیکن یہ جس کو سایہ سمجھ رہےہوں گے، وہ سایہ ہی نہیں ہوگا، جوٹھنڈا ہو، وہ تو جہنم کا دھواں ہوگا، وَلا كَرِيمٍ ،جس میں کوئی حسن منظر یا خیر نہیں۔ یا حلاوت نہیں۔
إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ
آیت ۵۶:۴۵ کھولیںبیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]
- یعنی دنیا میں آخرت سے غافل ہو کر عیش و عشرت کی زندگی میں ڈوبے ہوئے تھے۔
وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۵۶:۴۶ کھولیںاور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.
وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
آیت ۵۶:۴۷ کھولیںاور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
آیت ۵۶:۴۸ کھولیںاور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]
- اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنےکا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق و فجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کاحال ہے۔
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۵۶:۴۹ کھولیںآپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
آیت ۵۶:۵۰ کھولیںضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.
ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ
آیت ۵۶:۵۱ کھولیںپھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!
لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ
آیت ۵۶:۵۲ کھولیںالبتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.
فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
آیت ۵۶:۵۳ کھولیںاور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.[1]
- یعنی اس کریہ المنظر اور نہایت بدذائقہ اور تلخ درخت کا کھانا تمہیں اگرچہ سخت ناگوار ہوگا، لیکن بھوک کی شدت سےتمہیں اسی سے اپنا پیٹ بھرنا ہوگا۔
فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ
آیت ۵۶:۵۴ کھولیںپھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
آیت ۵۶:۵۵ کھولیںپھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]
- هِيمٌ ، أَهْيَمُ کی جمع ہے، ان پیاسے اونٹوں کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص بیماری کی وجہ سے پانی پر پانی پیئے جاتے ہیں لیکن ان کی پیاس نہیں بجھتی۔ مطلب یہ ہے کہ زقوم کھانے کے بعد بھی اس طرح نہیں پیو گے جس طرح عام معمول ہوتا ہے، بلکہ ایک تو بطور عذاب کے تمہیں پینے کےلیے کھولتاہوا پانی ملے گا۔ دوسرا تم اسے پیاسے اونٹوں کی طرح پیئے جاؤ گے لیکن تمہاری پیاس دور نہیں ہوگی۔
هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ
آیت ۵۶:۵۶ کھولیںقیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.[1]
- یہ بطور استہزا اور تہکم کے فرمایا، ورنہ مہمانی تو وہ ہوتی ہے جو مہمان کی عزت کے لیےتیار کی جاتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہےجیسے بعض مقام پر فرمایا: «فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ» (آل عمران: 21) ”ان کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیئے“۔
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
آیت ۵۶:۵۷ کھولیںہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]
- یعنی تم جانتے ہو کہ تمہیں پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے، پھر تم اس کو مانتے کیوں نہیں ہو؟ یا دوبارہ زندہ کرنے پر یقین کیوں نہیں کرتے؟
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ
آیت ۵۶:۵۸ کھولیںاچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.
ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
آیت ۵۶:۵۹ کھولیںکیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]
- یعنی تمہارے بیویوں سےمباشرت کرنے کے نتیجے میں تمہارے جو قطرات منی عورتوں کے رحموں میں جاتے ہیں، ان سے انسانی شکل وصورت بنانے والے ہم ہیں یا تم؟
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
آیت ۵۶:۶۰ کھولیںہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا[1] ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.[2]
- یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کر دیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے۔
- یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ
آیت ۵۶:۶۱ کھولیںکہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.[1]
- یعنی تمہاری صورتیں مسخ کر کے تمہیں بندر اور خنزیر بنادیں اور تمہاری جگہ تمہاری شکل و صورت کی کوئی اور مخلوق پیداکردیں۔
وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ
آیت ۵۶:۶۲ کھولیںتمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟[1]
- یعنی کیوں یہ نہیں سمجھتے کہ جس طرح اس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا (جس کا تمہیں علم ہے) وہ دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔
أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ
آیت ۵۶:۶۳ کھولیںاچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّٰرِعُونَ
آیت ۵۶:۶۴ کھولیںاسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]
- یعنی زمین میں تم جو بیج بوتے ہو، اس سے ایک درخت زمین کے اوپر نمودار ہو جاتا ہے۔ غلے کے ایک بےجان دانے کوپھاڑ کر اور زمین کے سینے کو چیر کو اس طرح درخت اگانے والا کون ہے؟ یہ بھی منی کے قطرے سے انسان بنا دینے کی طرح ہماری ہی قدرت کا شاہکار ہے۔ یا تمہارے کسی ہنر یا چھو منتر کانتیجہ ہے؟
لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ
آیت ۵۶:۶۵ کھولیںاگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]
- یعنی کھیتی کو سرسبز وشاداب کرنےکے بعد، جب وہ پکنے کے قریب ہو جائے توہم اگر چاہیں تو اسے خشک کر کے ریزہ ریزہ کردیں اور تم حیرت سے منہ ہی تکتے رہ جاؤ۔ تَفَكُّهٌ اضداد میں سے ہے اس کے معنی نعمت وخوش حالی بھی ہیں اور حزن ویاس بھی۔ یہاں دوسرے معنی مراد ہیں، اس کے مختلف معانی کیے گئے ہیں، تُنَوِّعُونَ كَلامَكُمْ ، تَنْدَمُونَ ، تَحْزَنُونَ ، تَعْجَبُونَ ، تَلاوَمُونَ، اور تَفْجَعُونَ وغیرہ۔ ظَلْتُمْ، اصل میں ظَلَلْتُم بمعنی صِرْتُمْ اور تَفَكَّهُونَ، تَتَفَكَّهُونَ ہے۔
إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ
آیت ۵۶:۶۶ کھولیںکہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.[1]
- یعنی ہم نے پہلے زمین پر ہل چلا کر اسے ٹھیک کیا پھر بیج ڈالا، پھر اسے پانی دیتے رہے، لیکن جب فصل کے پکنے کا وقت آیا تو وہ خشک ہو گئی، اور ہمیں کچھ بھی نہ ملا یعنی یہ سارا خرچ اور محنت، ایک تاوان ہی ہوا جو ہمیں برداشت کرنا پڑا۔ تاوان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ انسان کو اس کے مال یا محنت کامعاوضہ نہ ملے، بلکہ وہ یوں ہی ضائع ہو جائے یا زبردستی اس سے کچھ موصول کر لیا جائے۔ اور اس کےبدلے میں اسے کچھ نہ دیا جائے۔
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
آیت ۵۶:۶۷ کھولیںبلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ
آیت ۵۶:۶۸ کھولیںاچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.
ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ
آیت ۵۶:۶۹ کھولیںاسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ
آیت ۵۶:۷۰ کھولیںاگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟[1]
- یعنی اس احسان پر ہماری اطاعت کر کے ہمارا عملی شکر اداکیوں نہیں کرتے؟
أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ
آیت ۵۶:۷۱ کھولیںاچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.
ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ
آیت ۵۶:۷۲ کھولیںاس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟[1]
- کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں، مرخ اور عفار، ان دونوں سے ٹہنیاں لے کر، ان کو آپس میں رگڑا جائے تو اس سےآگ کے شرارے نکلتے ہیں۔
نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ
آیت ۵۶:۷۳ کھولیںہم نے اسے سبب نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.[2]
- کہ اس کے اثرات اور فوائد حیرت انگیز ہیں اور دنیاکی بےشمار چیزوں کی تیاری کے لیے اسے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ جو ہماری قدرت عظیمہ کی نشانی ہے، پھر ہم نے جس طرح دنیامیں یہ آگ پیدا کی ہے، ہم آخرت میں بھی پیدا کرنے پر قادر ہیں۔ جو اس سے 69 درجہ حرارت میں زیادہ ہو گی۔ (كَمَا فِي الْحَدِيثِ)۔
- مُقْوِينَ، مُقْوٍ کی جمع ہے، قَوَاءٌ یعنی خالی صحرا میں داخل ہونے والا، مراد مسافر ہے۔ یعنی مسافر صحراؤں اور جنگلوں میں ان درختوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس سے روشنی، گرمی اور ایندھن حاصل کرتے ہیں۔ بعض نے مُقْوٍ سے وہ فقرا مراد لیےہیں جو بھوک کی وجہ سے خالی پیٹ ہوں۔ بعض نے اس کی معنی مُسْتَمْتِعِينَ (فائدہ اٹھانے والے) کیے ہیں۔ اس میں امیر ، غریب، مقیم اور مسافر سب آ جاتے ہیں اور سب ہی آگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اسی لیے حدیث میں جن تین چیزوں کو عام رکھنے کا اوران سے کسی کو نہ روکنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں پانی اورگھاس کے علاوہ آگ بھی ہے، (أبو داود، كتاب البيوع، باب في منع الماء ، وسنن ابن ماجه، كتاب الرهون، باب المسلمون شركاء في ثلاث) امام ابن کثیر نے اس مفہوم کو زیادہ پسندکیا ہے۔
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۵۶:۷۴ کھولیںپس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.
۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
آیت ۵۶:۷۵ کھولیںپس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.[1]
- فَلا أُقْسِمُ میں ”لا“ زائد ہے جو تاکید کے لیے ہے۔ یا یہ زائد نہیں ہے۔ بلکہ ماقبل کی کسی چیز کی نفی کےلیے ہے۔ یعنی یہ قرآن کہانت یا شاعری نہیں ہے بلکہ میں ستاروں کے گرنے کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ قرآن عزت والا ہے . . . مَوَاقِعُ النُّجُومِ سے مراد ستاروں کے طلوع و غروب کی جگہیں اور ان کی منزلیں اور مدارہیں، بعض نے ترجمہ کیا ہے ”قسم کھاتا ہوں آیتوں کے اترنے کی پیغمبروں کے دلوں میں“ (موضح القرآن) یعنی نجوم، قرآن کی آیات اور مواقع، قلوب انبیا۔ بعض نے اس کا مطلب قرآن کا آہستہ آہستہ بتدریج اترنا اور بعض نے قیامت والے ستاروں کا جھڑنا مراد لیا ہے۔ (ابن کثیر)۔
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ
آیت ۵۶:۷۶ کھولیںاور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.
إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ
آیت ۵۶:۷۷ کھولیںکہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]
- یہ جواب قسم ہے۔
فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ
آیت ۵۶:۷۸ کھولیںجو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
آیت ۵۶:۷۹ کھولیںجسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]
- لا يَمَسُّهُ، میں ضمیر کا مرجع لوح محفوط ہے اور پاک لوگوں سے مراد فرشتے، بعض نے اس کا مرجع، قرآن کریم کو بنایا ہے یعنی اس قرآن کو فرشتے ہی چھوتےہیں، یعنی آسمانوں پر فرشتوں کے علاوہ کسی کی بھی رسائی اس قرآن تک نہیں ہوتی۔ مطلب مشرکین کی تردید ہے جو کہتے تھے کہ قرآن شیاطین لے کر اترتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا یہ کیونکر ممکن ہے یہ قرآن تو شیطانی اثرات سے بالکل محفوظ ہے۔
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۵۶:۸۰ کھولیںیہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.
أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ
آیت ۵۶:۸۱ کھولیںپس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]
- حدیث سے مراد قرآن کریم ہے مُدَاهَنَةٌ، وہ نرمی جو کفر ونفاق کے مقابلے میں اختیار کی جائے۔ دراں حالیکہ ان کے مقابلے میں سخت تر رویے کی ضرورت ہے۔ یعنی اس قرآن کو اپنانے کے معاملےمیں تمام کافروں کو خوش کرنے کے لیے نرمی اور اعراض کا راستہ اختیار کر رہے ہو۔ حالانکہ یہ قرآن جو مذکورہ صفات کا حامل ہے، اس لائق ہے کہ اسے نہایت خوشی سے اپنایا جائے۔
وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ
آیت ۵۶:۸۲ کھولیںاور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ
آیت ۵۶:۸۳ کھولیںپس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.
وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ
آیت ۵۶:۸۴ کھولیںاور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]
- یعنی روح نکلتے ہوئے دیکھتے ہو لیکن اسے ٹال سکنے کی یا اسے کوئی فائدہ پہنچانےکی قدرت نہیں رکھتے۔
وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ
آیت ۵۶:۸۵ کھولیںہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]
- یعنی مرنے والے کے ہم، تم سے بھی زیادہ قریب ہوتےہیں۔ اپنے علم، قدرت اور رؤیت کے اعتبار سے۔ یا ہم سے مراد اللہ کے کارندے یعنی موت کے فرشتے ہیں جو اس کی روح قبض کرتےہیں۔
- یعنی اپنی جہالت کی وجہ سے تمہیں اس بات کا ادراک نہیں کہ اللہ تو تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے یا روح قبض کرنے والے فرشتوں کو تم دیکھ نہیں سکتے۔
فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ
آیت ۵۶:۸۶ کھولیںپس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.
تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۵۶:۸۷ کھولیںاور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]
- دَانَ يَدِينُ کے معنی ہیں، ماتحت ہونا، دوسرے معنی ہیں بدلہ دینا۔ یعنی اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ کوئی تمہارا آقا اور مالک نہیں جس کے تم زیرفرمان اور ماتحت ہو یاکوئی جزا سزا کا دن نہیں آئے گا، تو اس قبض کی ہوئی روح کو اپنی جگہ پر واپس لوٹا کر دکھاو اور اگرتم ایسا نہیں کر سکتے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تمہارا گمان باطل ہے۔ یقیناً تمہارا ایک آقا ہے اور یقیناً ایک دن آئے گا جس میں وہ آقا ہر ایک کو اس کے عمل کی جزادے گا۔
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
آیت ۵۶:۸۸ کھولیںپس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]
- سورت کے آغاز میں اعمال کےلحاظ سے انسانوں کی جو تین قسمیں بیان کی گئیں تھیں، ان کا پھر ذکر کیا جا رہا ہے۔ یہ ان کی پہلی قسم ہے جنہیں مقربین کے علاوہ سابقین بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ نیکی کے ہرکام میں آگے آگے ہوتے ہیں اور قبول ایمان میں بھی دوسروں سے سبقت کرتے ہیں اور اپنی اسی خوبی کی وجہ سے وہ مقربین بارگاہ الٰہی قرار پاتے ہیں۔
فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ
آیت ۵۶:۸۹ کھولیںاسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۵۶:۹۰ کھولیںاور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]
- یہ دوسری قسم ہے، عام مومنین۔ یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے، تاہم درجات میں سابقین سے کم تر ہوں گے۔ موت کے وقت فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خوش خبری دیتے ہیں۔
فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ
آیت ۵۶:۹۱ کھولیںتو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
آیت ۵۶:۹۲ کھولیںلیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]
- یہ تیسری قسم ہے جنہیں آغازسورت میں أَصْحَابُ الْمَشْئَمَة ِکہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست۔ یہ اپنے کفر ونفاق کی سزا یا اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔
فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ
آیت ۵۶:۹۳ کھولیںتو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.
وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ
آیت ۵۶:۹۴ کھولیںاور دوزخ میں جانا ہے.
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ
آیت ۵۶:۹۵ کھولیںیہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۵۶:۹۶ کھولیںپس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]
- حدیث میں آتا ہے کہ دو کلمے اللہ کو بہت محبوب ہیں، زباں پر ہلکے اور وزن میں بھاری۔ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِه سَبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ (صحيح بخاري آخری حدیث وصحيح مسلم كتاب الذكر ، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء)۔