الواقعة ۵۶:۶۴
ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّٰرِعُونَ
Aantum tazraAAoonahu am nahnu azzariAAoon
تراجم
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]
- یعنی زمین میں تم جو بیج بوتے ہو، اس سے ایک درخت زمین کے اوپر نمودار ہو جاتا ہے۔ غلے کے ایک بےجان دانے کوپھاڑ کر اور زمین کے سینے کو چیر کو اس طرح درخت اگانے والا کون ہے؟ یہ بھی منی کے قطرے سے انسان بنا دینے کی طرح ہماری ہی قدرت کا شاہکار ہے۔ یا تمہارے کسی ہنر یا چھو منتر کانتیجہ ہے؟
کیا اسے تم اگاتے ہو یا اگانے والے ہم ہیں ؟ [1]
- : یعنی تمہارا کام بس اتنا ہی تو ہے کہ تم زمین میں بیج ڈال دو ، اس بیج کو پروان چڑھا کر کونپل کی شکل دینا اور اسے درخت یا کھیتی بنادینا اور اس میں تمہارے فائدے کے پھل یا غلے پیدا کرنا کیا تمہارے اپنے بس میں تھا اللہ تعالیٰ کے سوا کون ہے جو تمہارے ڈالے ہوئے بیج کو یہاں تک پہنچا دیتا ہے ؟
لفظ بہ لفظ
- ءَأَنتُمْa-antumکیا تم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · ضمیرِ شخصی
- تَزْرَعُونَهُۥٓtazraʿūnahuتم اگاتے ہو اس کو
- مادہ
- زرع
- اصل لفظ
- تَزْرَعُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- أَمْamیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- نَحْنُnaḥnuہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- ٱلزَّٰرِعُونَl-zāriʿūnaاگانے والے ہیں
- مادہ
- زرع
- اصل لفظ
- زارِع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan