الواقعة ⁦۵۶:۶۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۶ · پارہ ۲۷

لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ

Law nashao lajaAAalnahu hutamanfathaltum tafakkahoon

تراجم

اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کھیتی کو سرسبز وشاداب کرنےکے بعد، جب وہ پکنے کے قریب ہو جائے توہم اگر چاہیں تو اسے خشک کر کے ریزہ ریزہ کردیں اور تم حیرت سے منہ ہی تکتے رہ جاؤ۔ تَفَكُّهٌ اضداد میں سے ہے اس کے معنی نعمت وخوش حالی بھی ہیں اور حزن ویاس بھی۔ یہاں دوسرے معنی مراد ہیں، اس کے مختلف معانی کیے گئے ہیں، تُنَوِّعُونَ كَلامَكُمْ ، تَنْدَمُونَ ، تَحْزَنُونَ ، تَعْجَبُونَ ، تَلاوَمُونَ، اور تَفْجَعُونَ وغیرہ۔ ظَلْتُمْ، اصل میں ظَلَلْتُم بمعنی صِرْتُمْ اور تَفَكَّهُونَ، تَتَفَكَّهُونَ ہے۔

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر ڈالیں، جس پر تم بھونچکے رہ جاؤ۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَوْlawاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  2. نَشَآءُnashāuہم چاہیں
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. لَجَعَلْنَٰهُlajaʿalnāhuالبتہ ہم کردیں اس کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  4. حُطَٰمًاḥuṭāmanریزہ ریزہ
    مادہ
    حطم
    اصل لفظ
    حُطام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَظَلْتُمْfaẓaltumتو رہ جاؤ تم
    مادہ
    ظلل
    اصل لفظ
    ظَلَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. تَفَكَّهُونَtafakkahūnaتم باتیں بناتے
    مادہ
    فكه
    اصل لفظ
    تَفَكَّهُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی رہ جاؤ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan