الواقعة ۵۶:۸
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
Faas-habu almaymanati maas-habu almaymanat
تراجم
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
- اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔
چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔ [1]
- : دائیں ہاتھ والوں سے مراد وہ خوش نصیب مومن ہیں جن کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، جو اس بات کی علامت ہوگی کہ یہ صاحب ایمان ہیں اور ان کو جنت نصیب ہونے والی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَصْحَٰبُfa-aṣḥābuپس ہیں والے
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- أَصْحاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · اسم
- ٱلْمَيْمَنَةِl-maymanatiدائیں ہاتھ
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- مَيْمَنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَآmāکیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- أَصْحَٰبُaṣḥābuوالے
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- أَصْحاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْمَيْمَنَةِl-maymanatiدائیں ہاتھ
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- مَيْمَنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں (١) ٨۔١ اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی نشانی ہوگی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan