صفحہ ۵۳۴
الرحمن
فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ
آیت ۵۵:۶۸ کھولیںان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۹ کھولیںکیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟
فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ
آیت ۵۵:۷۰ کھولیںان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۱ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ
آیت ۵۵:۷۲ کھولیں(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۳ کھولیںپس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۷۴ کھولیںان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۵ کھولیںپس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ
آیت ۵۵:۷۶ کھولیںسبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۷۷ کھولیںپس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
آیت ۵۵:۷۸ کھولیںتیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.
الواقعة
Al-Waaqia
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
آیت ۵۶:۱ کھولیںجب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]
لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
آیت ۵۶:۲ کھولیںجس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
آیت ۵۶:۳ کھولیںوه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا
آیت ۵۶:۴ کھولیںجبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا
آیت ۵۶:۵ کھولیںاور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]
فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا
آیت ۵۶:۶ کھولیںپھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ
آیت ۵۶:۷ کھولیںاور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]
فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
آیت ۵۶:۸ کھولیںپس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
آیت ۵۶:۹ کھولیںاور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]
وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ
آیت ۵۶:۱۰ کھولیںاور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]
أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
آیت ۵۶:۱۱ کھولیںوه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۵۶:۱۲ کھولیںنعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۵۶:۱۳ کھولیں(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۵۶:۱۴ کھولیںاور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]
عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ
آیت ۵۶:۱۵ کھولیںیہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ
آیت ۵۶:۱۶ کھولیںایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]