الواقعة ۵۶:۱۰
وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ
Wassabiqoona assabiqoon
تراجم
اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]
- ان سےمراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جوایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو قرب خاص سےنوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔
اور جو سبقت لے جانے والے ہیں، وہ تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے [1]
- : اس سے مراد انبیاء کرام اور وہ اعلی درجے کے پاکباز حضرات ہیں جنہوں نے تقوی کا سب سے اونچا مقام پایا ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اور جو آگے والے ہیں وہ تو آگے والے ہیں (١) ١٠۔١ ان سے مراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جو ایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالٰی ان کو قرب خاص سے نوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan