الرحمن ⁦۵۵:۷۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۴ · پارہ ۲۷

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ

Muttaki-eena AAala rafrafin khudrinwaAAabqariyyin hisan

تراجم

سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. رفرف مسند، غالیچہ یا اس قسم کاعمدہ فرش عَبْقَرِيٍّ ، ہر نفیس اور اعلیٰ چیز کو کہا جاتا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عمر (رضي الله عنه) کے لیے یہ لفظ استعمال فرمایا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فِرْيَة (البخاري ، كتاب المناقب، باب فضل عمر- وصحيح مسلم ، فضائل الصحابة ، باب من فضائل عمررضي الله عنه) ”میں نے کوئی عبقری ایسا نہیں دیکھا جو عمر کی طرح کام کرتا ہو“۔ مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر فروکش ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلیٰ قسم کے خوبصورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔

وہ (جنتی) سبز رفرف [1] اور عجیب و غریب قسم کے خوبصورت فرش پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : رفرف نقش ونگار والے قالین کو کہتے ہیں، یہاں یہ واضح رہنا چاہیے کہ جنت کی نعمتوں میں سے جن جن چیزوں کا ذکر فرمایا گیا ہے، اگرچہ دنیا میں بھی ان کے وہی نام ہیں جو ان آیات میں مذکور ہیں ؛ لیکن ان کی حقیقت ان کا حسن اور ان کی لذت دنیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی ؛ کیونکہ صحیح حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار فرمائی ہیں جو آج تک نہ کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں، اور نہ کسی کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان سے بہرہ اور فرمائیں، آمین۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مُتَّكِـِٔينَmuttakiīnaتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
    مادہ
    وكا
    اصل لفظ
    مُتَّكِئ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. رَفْرَفٍrafrafinمسندوں
    مادہ
    رفرف
    اصل لفظ
    رَفْرَف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. خُضْرٍkhuḍ'rinسبز
    مادہ
    خضر
    اصل لفظ
    خُضْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَعَبْقَرِىٍّwaʿabqariyyinاور نادر
    مادہ
    عبقر
    اصل لفظ
    عَبْقَرِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  6. حِسَانٍḥisāninنفیس
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    حَسَن
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

سبز مسندوں اور عمدہ فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے (١) ٧٦۔١ مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر بیٹھے ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلٰی قسم کے خوب صورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan