الرحمن

Ar-Rahmaan

سورت ۵۵ · آیات: ۷۸ · مدنی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. ٱلرَّحۡمَٰنُ

    آیت ⁦۵۵:۱⁩ کھولیں

    رحمٰن نے.

  2. عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ

    آیت ⁦۵۵:۲⁩ کھولیں

    قرآن سکھایا.[1]

  3. خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ

    آیت ⁦۵۵:۳⁩ کھولیں

    اسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]

  4. عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ

    آیت ⁦۵۵:۴⁩ کھولیں

    اور اسے بولنا سکھایا.[1]

  5. ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۵⁩ کھولیں

    آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]

  6. وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶⁩ کھولیں

    اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]

  7. وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ

    آیت ⁦۵۵:۷⁩ کھولیں

    اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]

  8. أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ

    آیت ⁦۵۵:۸⁩ کھولیں

    تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]

  9. وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ

    آیت ⁦۵۵:۹⁩ کھولیں

    انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

  10. وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ 

    آیت ⁦۵۵:۱۰⁩ کھولیں

    اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

  11. فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ

    آیت ⁦۵۵:۱۱⁩ کھولیں

    جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]

  12. وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ

    آیت ⁦۵۵:۱۲⁩ کھولیں

    اور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

  13. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۱۳⁩ کھولیں

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  14. خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ

    آیت ⁦۵۵:۱۴⁩ کھولیں

    اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]

  15. وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ

    آیت ⁦۵۵:۱۵⁩ کھولیں

    اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]

  16. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۱۶⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  17. رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ

    آیت ⁦۵۵:۱۷⁩ کھولیں

    وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]

  18. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۱۸⁩ کھولیں

    تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  19. مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ

    آیت ⁦۵۵:۱۹⁩ کھولیں

    اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

  20. بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ 

    آیت ⁦۵۵:۲۰⁩ کھولیں

    ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]

  21. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۲۱⁩ کھولیں

    پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  22. يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ

    آیت ⁦۵۵:۲۲⁩ کھولیں

    ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]

  23. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۲۳⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  24. وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ

    آیت ⁦۵۵:۲۴⁩ کھولیں

    اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]

  25. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۲۵⁩ کھولیں

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  26. كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۲۶⁩ کھولیں

    زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

  27. وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ

    آیت ⁦۵۵:۲۷⁩ کھولیں

    صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

  28. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۲۸⁩ کھولیں

    پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  29. يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ

    آیت ⁦۵۵:۲۹⁩ کھولیں

    سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]

  30. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 

    آیت ⁦۵۵:۳۰⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  31. سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۱⁩ کھولیں

    (جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]

  32. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۲⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

  33. يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ

    آیت ⁦۵۵:۳۳⁩ کھولیں

    اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]

  34. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۴⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  35. يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۵⁩ کھولیں

    تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]

  36. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۶⁩ کھولیں

    پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  37. فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۷⁩ کھولیں

    پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]

  38. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۳۸⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  39. فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ

    آیت ⁦۵۵:۳۹⁩ کھولیں

    اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]

  40. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 

    آیت ⁦۵۵:۴۰⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  41. يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ

    آیت ⁦۵۵:۴۱⁩ کھولیں

    گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

  42. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۴۲⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  43. هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ

    آیت ⁦۵۵:۴۳⁩ کھولیں

    یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

  44. يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۴۴⁩ کھولیں

    اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]

  45. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۴۵⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  46. وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ

    آیت ⁦۵۵:۴۶⁩ کھولیں

    اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]

  47. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۴۷⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  48. ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۴۸⁩ کھولیں

    (دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]

  49. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۴۹⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  50. فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ 

    آیت ⁦۵۵:۵۰⁩ کھولیں

    ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]

  51. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۱⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  52. فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۲⁩ کھولیں

    ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]

  53. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۳⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  54. مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۵۴⁩ کھولیں

    جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]

  55. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۵⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  56. فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ

    آیت ⁦۵۵:۵۶⁩ کھولیں

    وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]

  57. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۷⁩ کھولیں

    پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  58. كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ

    آیت ⁦۵۵:۵۸⁩ کھولیں

    وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]

  59. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۵۹⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  60. هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ 

    آیت ⁦۵۵:۶۰⁩ کھولیں

    احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]

  61. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۱⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  62. وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۲⁩ کھولیں

    اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]

  63. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۳⁩ کھولیں

    پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  64. مُدۡهَآمَّتَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۴⁩ کھولیں

    جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]

  65. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۵⁩ کھولیں

    بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  66. فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۶⁩ کھولیں

    ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]

  67. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۷⁩ کھولیں

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  68. فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ

    آیت ⁦۵۵:۶۸⁩ کھولیں

    ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]

  69. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۶۹⁩ کھولیں

    کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

  70. فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ 

    آیت ⁦۵۵:۷۰⁩ کھولیں

    ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]

  71. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۷۱⁩ کھولیں

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  72. حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ

    آیت ⁦۵۵:۷۲⁩ کھولیں

    (گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

  73. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۷۳⁩ کھولیں

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  74. لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ

    آیت ⁦۵۵:۷۴⁩ کھولیں

    ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

  75. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۷۵⁩ کھولیں

    پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

  76. مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ

    آیت ⁦۵۵:۷۶⁩ کھولیں

    سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

  77. فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

    آیت ⁦۵۵:۷۷⁩ کھولیں

    پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

  78. تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ

    آیت ⁦۵۵:۷۸⁩ کھولیں

    تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.