الرحمن ۵۵:۶
وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ
Wannajmu washshajaru yasjudan
تراجم
اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]
- جیسے دوسرےمقام پر فرمایا أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ الآية (الحج: 18)۔
اور بیلیں اور درخت سب اس کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ [1]
- : سجدہ حقیقی بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ قرآن کریم نے کئی جگہ یہ فرمایا ہے کہ تمام مخلوقات میں کچھ نہ کچھ احساس موجود ہے۔ (دیکھئے سورة بنی اسرائیل : 44) اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے تابع فرمان ہیں۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اور ستارے اور درخت دونوں سجدہ کرتے ہیں (١) ٦۔١ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُوْمُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَاۗبُّ) 22۔ الحج:18)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan