الرحمن ۵۵:۳۳
يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ
Ya maAAshara aljinni wal-insiini istataAAtum an tanfuthoo min aqtari assamawatiwal-ardi fanfuthoo la tanfuthoonailla bisultan
تراجم
اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]
- یہ تہدید بھی نعمت ہے کہ اس سے بدکار، بدیوں کے ارتکاب سے باز آجائے اورمحسن زیادہ نیکیاں کمائے۔
- یعنی اللہ کی تقدیر اور قضا سے تم بھاگ کر کہیں جا سکتے ہو تو چلے جاؤ، لیکن یہ طاقت کس میں ہے؟ اور بھاگ کر آخر کہاں جائے گا؟ کون سی جگہ ایسی ہے جو اللہ کے اختیارات سے باہر ہو۔ یہ بھی تہدید ہے جو مذکورہ تہدید کی طرح نعمت ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ میدان محشر میں کہا جائے گا، جب کہ فرشتے ہر طرف سے لوگوں کو گھیر رکھے ہوں گے۔ دونوں ہی مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔
اے انسانوں اور جنات کے گروہ ! اگر تم میں یہ بل بوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پار نکل سکو، تو پار نکل جاؤ، تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ طاقت نہیں ہے جس کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کی باز پرس اور عذاب سے بھاگ کر کہیں اور چلے جاؤ۔
لفظ بہ لفظ
- يَٰمَعْشَرَyāmaʿsharaاے گروہ
- مادہ
- عشر
- اصل لفظ
- مَعْشَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم
- ٱلْجِنِّl-jiniجن
- مادہ
- جنن
- اصل لفظ
- جِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْإِنسِwal-insiو انس
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- إِنس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- إِنِiniاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- ٱسْتَطَعْتُمْis'taṭaʿtumتم استطاعت رکھتے ہو
- مادہ
- طوع
- اصل لفظ
- اسْتَطاعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- تَنفُذُوا۟tanfudhūتم نکل بھاگو
- مادہ
- نفذ
- اصل لفظ
- تَنفُذُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَقْطَارِaqṭāriکناروں
- مادہ
- قطر
- اصل لفظ
- أَقْطار
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کے
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین کے
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- فَٱنفُذُوا۟fa-unfudhūتو بھاگ نکلو
- مادہ
- نفذ
- اصل لفظ
- تَنفُذُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- تَنفُذُونَtanfudhūnaتم بھاگ سکتے
- مادہ
- نفذ
- اصل لفظ
- تَنفُذُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- بِسُلْطَٰنٍbisul'ṭāninساتھ ایک زور کے
- مادہ
- سلط
- اصل لفظ
- سُلْطان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
تفسیر
اے گروہ جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین میں کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! (١) بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے۔ (۲) ٣٣۔١ یہ تہدید بھی نعمت ہے کہ اس سے بدکار، بدیوں کے ارتکاب سے باز آجائے اور محسن زیادہ نیکیاں کمائے۔ (۲) یعنی اگر اللہ کی تقدیر اور قضا سے تم بھاگ کر کہیں جاسکتے ہو تو چلے جاؤ لیکن یہ طاقت کس میں ہے؟ اور بھاگ کر آخر کہاں جائے گا کون سی جگہ ایسی ہے، جو اللہ کے اختیار سے باہر ہو، بعض نے کہا کہ یہ میدان محشر میں کہا جائے گا، جبکہ فرشتے ہر طرف سے لوگوں کو گھیر رکھے ہونگے ۔ دونوں ہی مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan