صفحہ ۵۳۲
الرحمن
رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ
آیت ۵۵:۱۷ کھولیںوه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۱۸ کھولیںتو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ
آیت ۵۵:۱۹ کھولیںاس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ
آیت ۵۵:۲۰ کھولیںان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۱ کھولیںپس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
آیت ۵۵:۲۲ کھولیںان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۳ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
آیت ۵۵:۲۴ کھولیںاور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۵ کھولیںپس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ
آیت ۵۵:۲۶ کھولیںزمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.
وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
آیت ۵۵:۲۷ کھولیںصرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۸ کھولیںپھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ
آیت ۵۵:۲۹ کھولیںسب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۰ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
آیت ۵۵:۳۱ کھولیں(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۲ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟
يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ
آیت ۵۵:۳۳ کھولیںاے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۴ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ
آیت ۵۵:۳۵ کھولیںتم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۶ کھولیںپھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ
آیت ۵۵:۳۷ کھولیںپس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۳۸ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۳۹ کھولیںاس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۰ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟