صفحہ ۵۳۳
الرحمن
يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ
آیت ۵۵:۴۱ کھولیںگناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۲ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
آیت ۵۵:۴۳ کھولیںیہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ
آیت ۵۵:۴۴ کھولیںاس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۵ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
آیت ۵۵:۴۶ کھولیںاور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۷ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ
آیت ۵۵:۴۸ کھولیں(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۴۹ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ
آیت ۵۵:۵۰ کھولیںان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۱ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ
آیت ۵۵:۵۲ کھولیںان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۳ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ
آیت ۵۵:۵۴ کھولیںجنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۵ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
آیت ۵۵:۵۶ کھولیںوہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۷ کھولیںپس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
آیت ۵۵:۵۸ کھولیںوه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۵۹ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ
آیت ۵۵:۶۰ کھولیںاحسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۱ کھولیںپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
آیت ۵۵:۶۲ کھولیںاور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۳ کھولیںپس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُدۡهَآمَّتَانِ
آیت ۵۵:۶۴ کھولیںجو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۵ کھولیںبتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ
آیت ۵۵:۶۶ کھولیںان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۶۷ کھولیںپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟