الرحمن ⁦۵۵:۴۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۳ · پارہ ۲۷

يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ

YuAArafu almujrimoona biseemahumfayu/khathu binnawasee wal-aqdam

تراجم

گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح اہل ایمان کی علامت ہوگی کہ ان کے اعضائے وضو چمکتے ہوں گے۔ اسی طرح گناہ گاروں کےچہرے سیاہ، آنکھیں نیلگوں اور وہ دہشت زدہ ہوں گے۔
  2. فرشتے ان کی پیشانیاں اور ان کے قدموں کے ساتھ ملا کر پکڑیں گے اور جہنم میں ڈال دیں گے، یا کبھی پیشانیوں سے اور کبھی قدموں سے انہیں پکڑیں گے۔

مجرم لوگوں کو ان کی علامتوں سے پہچان لیا جائے گا، پھر انہیں سر کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يُعْرَفُyuʿ'rafuپہچانے جائیں گے
    مادہ
    عرف
    اصل لفظ
    عَرَفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱلْمُجْرِمُونَl-muj'rimūnaمجرم
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. بِسِيمَٰهُمْbisīmāhumاپنے چہروں کے ساتھ
    مادہ
    سوم
    اصل لفظ
    سِيما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَيُؤْخَذُfayu'khadhuتو پکڑے جائیں گے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. بِٱلنَّوَٰصِىbil-nawāṣīپیشانی کے بالوں سے
    مادہ
    نصي
    اصل لفظ
    نَواصِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلْأَقْدَامِwal-aqdāmiاور قدموں سے
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    قَدَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

گناہگار صرف حلیہ سے ہی پہچانے جائیں گے (١) اور ان کے پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لئے جائیں گے (٢)۔ ٤١۔١ یعنی جس طرح اہل ایمان کی علامت ہوگی کہ ان کے اعضائے وضو چمکتے ہونگے، اسی طرح گنہگاروں کے چہرے سیاہ، آنکھیں نیلگوں اور وہ دہشت زدہ ہونگے۔ ٤١۔٢ فرشتے ان کی پیشانیاں اور ان کے قدموں کے ساتھ ملا کر پکڑیں گے اور جہنم میں ڈال دیں گے، یا کبھی پیشانیوں سے اور کبھی قدموں سے انہیں پکڑیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan