الرحمن ۵۵:۷۸
تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
Tabaraka ismu rabbika theealjalali wal-ikram
تراجم
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.
- تَبَارَكَ، برکت سے ہے جس کے معنی دوام وثبات کے ہیں۔ مطلب ہے اس کا نام ہمیشہ رہنے والا ہے، یا اس کے پاس ہمیشہ خیر کے خزانے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی بلندی اور علو شان کےکیے ہیں اور جب اس کا نام اتنا بابرکت یعنی خیر اور بلندی کا حامل ہے تو اس کی ذات کتنی برکت اور عظمت و رفعت والی ہو گی۔
بڑا بابرکت نام ہے تمہارے پروردگار کا جو عظمت والا بھی ہے، کرم والا بھی۔
لفظ بہ لفظ
- تَبَٰرَكَtabārakaبہت بابرکت ہے
- مادہ
- برك
- اصل لفظ
- تَبارَكَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱسْمُus'muنام
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- اسْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَبِّكَrabbikaتیرے رب کا
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ذِىdhīجو صاحب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْجَلَٰلِl-jalāliجلال ہے
- مادہ
- جلل
- اصل لفظ
- جَلال
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْإِكْرَامِwal-ik'rāmiاور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہے
- مادہ
- كرم
- اصل لفظ
- إِكْرام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے (١) جو عزت و جلال والا ہے۔ ٧٨۔١ تَبَارَکَ، برکت سے ہے جس کے معنی دوام و ثبات کے ہیں۔ مطلب یہ ہے اس کا نام ہمیشہ رہنے والا ہے، یا اس کے پاس ہمیشہ خیر کے خزانے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی بلندی اور علوشان کے کئے ہیں اور جب اس کا نام اتنا بابرکت یعنی خیر اور بلندی کا حامل ہے تو اس کی ذات کتنی برکت اور عظمت و رفعت والی ہوگی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan