الواقعة ⁦۵۶:۵۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۶ · پارہ ۲۷

فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ

Fashariboona shurba alheem

تراجم

پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. هِيمٌ ، أَهْيَمُ کی جمع ہے، ان پیاسے اونٹوں کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص بیماری کی وجہ سے پانی پر پانی پیئے جاتے ہیں لیکن ان کی پیاس نہیں بجھتی۔ مطلب یہ ہے کہ زقوم کھانے کے بعد بھی اس طرح نہیں پیو گے جس طرح عام معمول ہوتا ہے، بلکہ ایک تو بطور عذاب کے تمہیں پینے کےلیے کھولتاہوا پانی ملے گا۔ دوسرا تم اسے پیاسے اونٹوں کی طرح پیئے جاؤ گے لیکن تمہاری پیاس دور نہیں ہوگی۔

اور پینا بھی اس طرح جیسے پیاس کی بیماری والے اونٹ پیتے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد وہ اونٹ ہیں جو استسقاء کی بیماری کی وجہ سے پیتے چلے جائیں اور ان کی پیاس نہ بجھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَشَٰرِبُونَfashāribūnaپھر پینے والے ہو
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شارِب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. شُرْبَshur'baپینا
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شُرْب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلْهِيمِl-hīmiپیاسے اونٹ کی طرح کا
    مادہ
    هيم
    اصل لفظ
    هِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan