الواقعة ⁦۵۶:۲۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۵ · پارہ ۲۷

إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا

Illa qeelan salaman salama

تراجم

صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دنیامیں تو باہم لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں، حتیٰ کہ بہن بھائی بھی اس سے محفوظ نہیں، اس اختلاف و نزاع سے دلوں میں کدورتیں اور بغض و عنادپیدا ہوتا ہے جو ایک دوسرےکے خلاف بدزبانی، سب وشتم، غیبت اور چغل خوری وغیرہ پر انسان کو آمادہ کرتا ہے۔ جنت ان تمام اخلاقی گندگیوں اور بےہودگیوں سے نہ صرف پاک ہوگی، بلکہ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں سلام و تحیہ توہو گا۔ لیکن دل اور زبان کی وہ خرابیاں نہیں ہوں گی جو دنیامیں عام ہیں حتیٰ کہ بڑے بڑے دین دار بھی ان سے محفوظ نہیں۔

ہاں جو بات ہوگی، سلامتی ہی سلامتی کی ہوگی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  2. قِيلًاqīlanبات ہوگی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. سَلَٰمًاsalāmanسلام، سلام کی
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. سَلَٰمًاsalāmanPeace"مطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی (١) ٢٦۔١ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan