الواقعة ⁦۵۶:۳۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۵ · پارہ ۲۷

عُرُبًا أَتۡرَابٗا

AAuruban atraba

تراجم

محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. عُرُبٌ عَرُوبَةٌ کی جمع ہے۔ ایسی عورت جو اپنے حسن وجمال اور دیگر محاسن کی وجہ سے خاوند کو نہایت محبوب ہو۔ أَتْرَابٌ تِرْبٌ کی جمع ہے۔ ہم عمر، یعنی سب عورتیں جو اہل جنت کو ملیں گی، ایک ہی عمر کی ہوں گی، جیساکہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ سب جنتی 33 سال کی عمر کےہوں گے، (سنن ترمذي، باب ما جاء في سن أهل الجنة) یا مطلب ہےکہ خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔ مطلب دونوں صورتوں میں ایک ہی ہے۔

(شوہروں کے لیے) محبت سے بھری ہوئی، عمر میں برابر [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ وہ اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی، کیونکہ اپنی ہم عمر کے ساتھ ہی رفاقت کا صحیح لطف حاصل ہوتا ہے، اور یہ مطلب بھی ممکن ہے کہ وہ سب آپس میں ہم عمر ہوں گی، بعض احادیث میں ہے کہ جنتیوں کی عمر 33 سال کردی جائے گی جو شباب کا زمانہ ہوتا ہے (ترمذی عن معاذ)۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عُرُبًاʿurubanخاوندوں کی پیاریاں
    مادہ
    عرب
    اصل لفظ
    عُرُب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. أَتْرَابًاatrābanہم عمر
    مادہ
    ترب
    اصل لفظ
    أَتْراب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan