الواقعة ۵۶:۳۳
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
La maqtooAAatin walamamnooAAa
تراجم
جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]
- یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر گیا تو یہ پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہو جائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل ولالہ کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
جو نہ ختم ہوں نہ روک لئے جائیں (١) ٣٣۔١ یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہونگے کہ موسم گزر گیا تو پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہوجائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل و لالہ کے پابند نہیں ہونگے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan