الواقعة ⁦۵۶:۵۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۶ · پارہ ۲۷

ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ

Aantum takhluqoonahu am nahnu alkhaliqoon

تراجم

کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تمہارے بیویوں سےمباشرت کرنے کے نتیجے میں تمہارے جو قطرات منی عورتوں کے رحموں میں جاتے ہیں، ان سے انسانی شکل وصورت بنانے والے ہم ہیں یا تم؟

کیا اسے تم پیدا کرتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد خود نطفے کی تخلیق بھی ہوسکتی ہے کہ اسے پیدا کرنے میں انسان کا کوئی دخل نہیں ہے، اور اس نطفے سے جو بچہ پرورش پاتا ہے، اس کی تخلیق بھی مراد ہوسکتی ہے، کیونکہ نطفے کے اس قطرے کو کئی مرحلوں سے گزار کر انسان کی شکل دینا، اس میں جان ڈالنا اور پھر اسے دیکھنے، سننے اور سمجھنے کی طاقت عطا فرمانا سوائے اللہ تعالیٰ کے کس کا کام ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ءَأَنتُمْa-antumکیا تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · ضمیرِ شخصی
  2. تَخْلُقُونَهُۥٓtakhluqūnahuتم پیدا کرتے ہو اس کو
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. أَمْamیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  4. نَحْنُnaḥnuہم ہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْخَٰلِقُونَl-khāliqūnaجو پیدا کرنے والے ہیں
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خالِق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں (١) ٥٩۔١ یعنی تمہارے بیویوں سے مباشرت کرنے کے نتیجے میں تمہارے جو قطرات منی عورتوں کے رحموں میں جاتے ہیں، ان سے انسانی شکل و صورت بنانے والے ہم ہیں یا تم؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan