الحاقة

Al-Haaqqa

سورت ۶۹ · آیات: ۵۲ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. ٱلۡحَآقَّةُ

    آیت ⁦۶۹:۱⁩ کھولیں

    وہ حقیقت ہو کر رہے گی۔

  2. مَا ٱلۡحَآقَّةُ

    آیت ⁦۶۹:۲⁩ کھولیں

    کیا ہے وہ حقیقت جو ہو کر رہے گی ؟

  3. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ

    آیت ⁦۶۹:۳⁩ کھولیں

    اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ حقیقت کیا ہے جو ہو کر رہے گی ؟ [1]

    1. : اس حقیقت سے مراد قیامت ہے۔ عربی محاورے کے مطابق یہ انتہائی پر زور تعبیر ہے جو کسی واقعے کے خوفناک پہلو کو ظاہر کرنے کے لیے نہایت بلیغ پیرائے میں بیان فرمائی گئی ہے، اور اس کو کسی دوسری زبان میں اپنی پوری تاثیر کے ساتھ منتقل کرنا ممکن نہیں، لیکن مفہوم واضح کرنے کے لیے قریب قریب لفظی ترجمہ کردیا گیا ہے۔
  4. كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ

    آیت ⁦۶۹:۴⁩ کھولیں

    ثمود اور عاد کی قوموں نے اسی جھنجوڑ ڈالنے والی حقیقت کو جھٹلایا تھا۔

  5. فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ

    آیت ⁦۶۹:۵⁩ کھولیں

    نتیجہ یہ کہ جو ثمود کے لوگ تھے، وہ (چنگھاڑ کی) ایسی آفت سے ہلاک کیے گئے جو حد سے زیادہ (خوفناک) تھی۔ [1]

    1. : سورة اعراف (7: 73) میں قوم ثمود کا تعارف گزرچکا ہے، انہیں حضرت صالح ؑ کو جھٹلانے کی وجہ سے ایک زبردست چنگھاڑ کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا جس سے ان کے کلیجے پھٹ گئے تھے۔
  6. وَأَمَّا عَادٞ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحٖ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٖ

    آیت ⁦۶۹:۶⁩ کھولیں

    اور جو عاد کے لوگ تھے، انہیں ایک ایسی بےقابو طوفانی ہوا سے ہلاک کیا گیا۔

  7. سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ

    آیت ⁦۶۹:۷⁩ کھولیں

    جسے اللہ نے ان پر سات رات اور آٹھ دن لگاتار مسلط رکھا۔ [1] چنانچہ تم (اگر وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ لوگ وہاں کھجور کے کھوکھلے تنوں کی طرح پچھاڑے ہوئے پڑے تھے۔ [2]

    1. : قوم عاد کا تعارف بھی سورة اعراف (7: 65) میں گزر گیا ہے، ان پر زبردست آندھی مسلط کی گئی تھی جو آٹھ دن جاری رہی۔ 4: قوم عاد کے لوگ بڑے ڈیل ڈول والے تھے اس لئے ان کی زمین پر گری ہوئی لاشوں کو کھجور کے تنوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔
  8. فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٖ

    آیت ⁦۶۹:۸⁩ کھولیں

    اب کیا ان میں سے کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے ؟

  9. وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ

    آیت ⁦۶۹:۹⁩ کھولیں

    اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور (لوط ؑ کی) الٹی ہوئی بستیوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا تھا۔

  10. فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةٗ رَّابِيَةً 

    آیت ⁦۶۹:۱۰⁩ کھولیں

    کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تھی، اس لیے اللہ نے انہیں سخت پکڑ میں لے لیا۔

  11. إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ

    آیت ⁦۶۹:۱۱⁩ کھولیں

    جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کردیا۔ [1]

    1. : اس سے مراد اس طوفان کا پانی ہے جو حضرت نوع ؑ کی قوم پر عذاب کے طور پر بھیجا گیا تھا، اور مطلب یہ ہے کہ جو لوگ حضرت نوح ؑ پر ایمان لے آئے تھے، انہیں پانی کی طغیانی سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں کشتی میں سوار کردیا جس کا مفصل واقعہ سورة ہود : 36 تا 48 میں گذر چکا ہے۔
  12. لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۱۲⁩ کھولیں

    تاکہ ہم اس واقعے کو تمہارے لیے سبق آموز بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اسے (سن کر) یاد رکھیں۔

  13. فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةٞ وَٰحِدَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۱۳⁩ کھولیں

    پھر جب ایک ہی دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی۔

  14. وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةٗ وَٰحِدَةٗ

    آیت ⁦۶۹:۱۴⁩ کھولیں

    اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی ضرب میں ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔

  15. فَيَوۡمَئِذٖ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ

    آیت ⁦۶۹:۱۵⁩ کھولیں

    تو اس دن وہ واقعہ پیش آجائے گا جسے پیش آنا ہے۔

  16. وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذٖ وَاهِيَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۱۶⁩ کھولیں

    اور آسمان پھٹ پھڑے گا اور وہ اس دن بالکل بودا پڑجائے گا۔

  17. وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ ثَمَٰنِيَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۱۷⁩ کھولیں

    اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے، اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔

  18. يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۱۸⁩ کھولیں

    اس دن تمہاری پیشی اسی طرح ہوگی کہ تمہاری کوئی چھپی ہوئی چیز چھپی نہیں رہے گی۔

  19. فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ

    آیت ⁦۶۹:۱۹⁩ کھولیں

    پھر جس کسی کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ [1] وہ کہے گا کہ : لوگو ! لو یہ میرا اعمال نامہ پڑھو۔

    1. : نیک لوگوں کو ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اور برے لوگوں کو بائیں ہاتھ میں۔
  20. إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ 

    آیت ⁦۶۹:۲۰⁩ کھولیں

    میں پہلے ہی سمجھتا تھا کہ مجھے اپنے حساب کا سامنا کرنا ہوگا۔

  21. فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ

    آیت ⁦۶۹:۲۱⁩ کھولیں

    چنانچہ وہ من پسند عیش میں ہوگا۔

  22. فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ

    آیت ⁦۶۹:۲۲⁩ کھولیں

    اس اونچی جنت میں

  23. قُطُوفُهَا دَانِيَةٞ

    آیت ⁦۶۹:۲۳⁩ کھولیں

    جس کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے۔

  24. كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ

    آیت ⁦۶۹:۲۴⁩ کھولیں

    (کہا جائے گا کہ) اپنے ان اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ پیو، جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے تھے۔

  25. وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ

    آیت ⁦۶۹:۲۵⁩ کھولیں

    رہا وہ شخص جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا کہ : اے کاش ! مجھے میرا اعمال دیا ہی نہ جاتا۔

  26. وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ

    آیت ⁦۶۹:۲۶⁩ کھولیں

    اور مجھے خبر بھی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے ؟

  27. يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ

    آیت ⁦۶۹:۲۷⁩ کھولیں

    اے کاش ! کہ میری موت ہی پر میرا کام تمام ہوجاتا۔

  28. مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ

    آیت ⁦۶۹:۲۸⁩ کھولیں

    میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔

  29. هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ

    آیت ⁦۶۹:۲۹⁩ کھولیں

    میرا سارا زور مجھ سے جاتا رہا۔

  30. خُذُوهُ فَغُلُّوهُ 

    آیت ⁦۶۹:۳۰⁩ کھولیں

    (ایسے شخص کے بارے میں حکم ہوگا) پکڑو اسے، اور اس کے گلے میں طوق ڈال دو۔

  31. ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ

    آیت ⁦۶۹:۳۱⁩ کھولیں

    پھر اسے دوزخ میں جھونک دو۔

  32. ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةٖ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعٗا فَٱسۡلُكُوهُ

    آیت ⁦۶۹:۳۲⁩ کھولیں

    پھر اسے ایسی زنجیر میں پرو دو جس کی پیمائش ستر ہاتھ کے برابر ہو۔

  33. إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۶۹:۳۳⁩ کھولیں

    یہ نہ تو خدائے بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا۔

  34. وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ

    آیت ⁦۶۹:۳۴⁩ کھولیں

    اور نہ غریب کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔

  35. فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمٞ

    آیت ⁦۶۹:۳۵⁩ کھولیں

    لہذا آج یہاں نہ اس کا کوئی یارو مددگار ہے۔

  36. وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ

    آیت ⁦۶۹:۳۶⁩ کھولیں

    اور نہ اس کو کوئی کھانے کی چیز میسر ہے۔ سوائے غسلین کے۔ [1]

    1. :”غسلین“ اصل میں تو اس پانی کو کہتے ہیں جو زخموں کو دھوتے وقت زخموں سے گرتا ہے، بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ جہنمیوں کی کوئی غذا ہے جو اس زخموں کے پانی کے مشابہ ہوگی۔ واللہ سبحانہ اعلم۔
  37. لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ

    آیت ⁦۶۹:۳۷⁩ کھولیں

    جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔

  38. فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ

    آیت ⁦۶۹:۳۸⁩ کھولیں

    اب میں قسم کھاتا ہوں اس کی بھی جسے تم دیکھتے ہو۔

  39. وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ

    آیت ⁦۶۹:۳۹⁩ کھولیں

    اور اس کی بھی جسے تم نہیں دیکھتے۔ [1]

    1. : اس سے مراد کائنات کی تمام مخلوقات ہیں جن میں سے کچھ انسانوں کو نظر آتی ہیں، اور کچھ نظر نہیں آتیں، جیسے عالم بالا کی مخلوقات۔ اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ ”جسے تم دیکھتے ہو“ سے مراد آنحضرت ﷺ ہیں اور ”جسے نہیں دیکھتے“ سے مراد حضرت جبرئیل ؑ ہیں جو آپ پر وحی لے کر آتے۔
  40. إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ 

    آیت ⁦۶۹:۴۰⁩ کھولیں

    کہ یہ (قرآن) ایک معزز پیغام لانے والے کا کلام ہے۔ [1]

    1. : یہ ان کافروں کی تردید ہے جو کبھی آنحضرت ﷺ کو شاعر اور کبھی کاہن کہا کرتے تھے۔
  41. وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ

    آیت ⁦۶۹:۴۱⁩ کھولیں

    اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے۔ (مگر) تم ایمان تھوڑا ہی لاتے ہو۔

  42. وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٖۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ

    آیت ⁦۶۹:۴۲⁩ کھولیں

    اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے۔ (مگر) تم سبق تھوڑا ہی لیتے ہو۔

  43. تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۶۹:۴۳⁩ کھولیں

    یہ کلام تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے اتارا جارہا ہے۔

  44. وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ

    آیت ⁦۶۹:۴۴⁩ کھولیں

    اور اگر (بالفرض) یہ پیغمبر کچھ (جھوٹی) باتیں بنا کر ہماری طرف منسوب کردیتے۔

  45. لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ

    آیت ⁦۶۹:۴۵⁩ کھولیں

    تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ تے۔

  46. ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ

    آیت ⁦۶۹:۴۶⁩ کھولیں

    پھر ہم ان کی شہ رگ کاٹ دیتے۔

  47. فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ

    آیت ⁦۶۹:۴۷⁩ کھولیں

    پھر تم میں سے کوئی نہ ہوتا جو ان کے بچاؤ کے لیے آڑے آسکتا۔ [1]

    1. : فرمایا جارہا ہے کہ اگر کوئی شخص نبوت کا جھوٹا دعوی کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی غلط بات منسوب کرے تو اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں اسے رسوا بھی فرماتے ہیں، اور اس کو عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اگر (خدانخواستہ) حضور اقدس ﷺ کا نبوت کا دعوی درست نہ ہوتا اور آپ (معاذاللہ) جھوٹی باتیں بناکر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے تو اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں آپ کے ساتھ وہ معاملہ فرماتے جس کا ذکر ان آیتوں میں کیا گیا ہے۔
  48. وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةٞ لِّلۡمُتَّقِينَ

    آیت ⁦۶۹:۴۸⁩ کھولیں

    اور یقین جانو کہ یہ پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

  49. وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

    آیت ⁦۶۹:۴۹⁩ کھولیں

    اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ تم میں کچھ لوگ جھٹلانے والے بھی ہیں۔

  50. وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ 

    آیت ⁦۶۹:۵۰⁩ کھولیں

    اور یہ (قرآن) ایسے کافروں کے لیے حسرت کا سبب ہے۔ [1]

    1. : یعنی آخرت میں جب عذاب ان کے سامنے آئے گا تو انہیں حسرت ہوگی کہ کاش ہم قرآن کریم پر ایمان لے آئے ہوتے۔
  51. وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ

    آیت ⁦۶۹:۵۱⁩ کھولیں

    اور یہی وہ یقینی بات ہے جو سراسر حق ہے۔

  52. فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۶۹:۵۲⁩ کھولیں

    لہذا تم اپنے پروردگار کے عظمت والے نام کی تسبیح کرتے رہو۔