الحاقة ⁦۶۹:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۸ · پارہ ۲۹

وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ

Walaw taqawwala AAalayna baAAdaal-aqaweel

تراجم

اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اپنی طرف سے گھڑ کر ہماری طرف منسوب کر دیتا، یا اس میں کمی بیشی کر دیتا، تو ہم فوراً اس کا مؤاخذہ کرتے اور اسے ڈھیل نہ دیتے جیسا کہ اگلی آیات میں فرمایا۔

اور اگر (بالفرض) یہ پیغمبر کچھ (جھوٹی) باتیں بنا کر ہماری طرف منسوب کردیتے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْwalawاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  2. تَقَوَّلَtaqawwalaبات بنا لیتا۔ بات گھڑ لیتا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    تَقَوَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَلَيْنَاʿalaynāہم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. بَعْضَbaʿḍaبعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلْأَقَاوِيلِl-aqāwīliباتیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    أَقاوِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہدایت اور شفا قرآن حکیم یہاں فرمان باری ہے کہ جس طرح تم کہتے ہو اگر فی الواقع ہمارے یہ رسول ایسے ہی ہوتے کہ ہماری رسالت میں کچھ کمی بیشی کر ڈالتے یا ہماری نہ کہی ہوئی بات ہمارے نام سے بیان کردیتے تو یقیناً اسی وقت ہم انہیں بدترین سزا دیتے یعنی اپنے دائیں ہاتھ سے اس کا دائیاں ہاتھ تھام کر اس کی وہ رگ کاٹ ڈالتے جس پر دل معلق ہے اور کوئی ہمارے اس کے درمیان بھی نہ آسکتا کہ اسے بچانے کی کوشش کرے، پس مطلب یہ ہوا کہ حضور رسالت مآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سچے پاک باز رشد و ہدایت والے ہیں اسی لئے اللہ نے زبردست تبلیغی خدمت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سونپ رکھی ہے اور اپنی طرف سے بہت سے زبردست معجزے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدق کی بہترین بڑی بڑی نشانیاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عنایت فرما رکھی ہیں۔ پھر فرمایا یہ قرآن متقیوں کے لئے تذکرہ ہے، جیسے اور جگہ ہے کہہ دو یہ قرآن ایمانداروں کے لئے ہدایت اور شفا ہے اور بےایمان تو اندھے بہرے ہیں ہی، پھر فرمایا باوجود اس صفائی اور کھلے حق کے ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اسے جھوٹا بتلاتے ہیں، یہ تکذیب ان لوگوں کے لئے قیامت کے دن باعث حسرت و افسوس ہوگی، یا یہ مطلب کہ یہ قرآن اور اس پر ایمان حقیقتاً کفار پر حسرت کا باعث ہوگا، جیسے اور جگہ ہے، اسی طرح ہم اسے گنہگاروں کے دلوں میں اتارتے ہیں پھر وہ اس پر ایمان نہیں لاتے۔ اور جگہ ہے ( وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْيَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ ۭ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِيْ شَكٍّ مُّرِيْبٍ 54؀ ) 34 ۔ سبأ :54) ان میں اور ان کی خواہش میں حجاب ڈال دیا گیا ہے، پھر فرمایا یہ خبر بالکل سچ حق اور بیشک و شبہ ہے، پھر اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیتا ہے کہ اس قرآن کے نازل کرنے والے رب عظیم کے نام کی بزرگی اور پاکیزگی بیان کرتے رہو۔ اللہ کے فضل سے سورة الحاقہ کی تفسیر ختم ہوئی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir