الحاقة
Al-Haaqqa
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡحَآقَّةُ
آیت ۶۹:۱ کھولیںﺛابت ہونے والی.[1]
مَا ٱلۡحَآقَّةُ
آیت ۶۹:۲ کھولیںﺛابت ہونے والی کیا ہے؟[1]
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ
آیت ۶۹:۳ کھولیںاور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟[1]
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ
آیت ۶۹:۴ کھولیںاس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا[1]
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ
آیت ۶۹:۵ کھولیں(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.[1]
وَأَمَّا عَادٞ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحٖ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٖ
آیت ۶۹:۶ کھولیںاور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.[1]
سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ
آیت ۶۹:۷ کھولیںجسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا[1] پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.[2]
فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٖ
آیت ۶۹:۸ کھولیںکیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ
آیت ۶۹:۹ کھولیںفرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی[1] ، انہوں نے بھی خطائیں کیں.
فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةٗ رَّابِيَةً
آیت ۶۹:۱۰ کھولیںاور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.[1]
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ
آیت ۶۹:۱۱ کھولیںجب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]
لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ
آیت ۶۹:۱۲ کھولیںتاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]
فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةٞ وَٰحِدَةٞ
آیت ۶۹:۱۳ کھولیںپس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.[1]
وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةٗ وَٰحِدَةٗ
آیت ۶۹:۱۴ کھولیںاور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں[1] گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.
فَيَوۡمَئِذٖ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
آیت ۶۹:۱۵ کھولیںاس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذٖ وَاهِيَةٞ
آیت ۶۹:۱۶ کھولیںاور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.[1]
وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ ثَمَٰنِيَةٞ
آیت ۶۹:۱۷ کھولیںاس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے[1] ، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.[2]
يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ
آیت ۶۹:۱۸ کھولیںاس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ
آیت ۶۹:۱۹ کھولیںسو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا[1] کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.[2]
إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ
آیت ۶۹:۲۰ کھولیںمجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
آیت ۶۹:۲۱ کھولیںپس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
آیت ۶۹:۲۲ کھولیںبلند وباﻻ جنت میں.[1]
قُطُوفُهَا دَانِيَةٞ
آیت ۶۹:۲۳ کھولیںجس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے.[1]
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ
آیت ۶۹:۲۴ کھولیں(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے.[1]
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ
آیت ۶۹:۲۵ کھولیںلیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی.[1]
وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ
آیت ۶۹:۲۶ کھولیںاور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے.[1]
يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ
آیت ۶۹:۲۷ کھولیںکاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی.[1]
مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ
آیت ۶۹:۲۸ کھولیںمیرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا.
هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ
آیت ۶۹:۲۹ کھولیںمیرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا.[1]
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
آیت ۶۹:۳۰ کھولیں(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو.
ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ
آیت ۶۹:۳۱ کھولیںپھر اسے دوزخ میں ڈال دو.[1]
ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةٖ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعٗا فَٱسۡلُكُوهُ
آیت ۶۹:۳۲ کھولیںپھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.[1]
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۶۹:۳۳ کھولیںبیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.[1]
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
آیت ۶۹:۳۴ کھولیںاور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.[1]
فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمٞ
آیت ۶۹:۳۵ کھولیںپس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ
آیت ۶۹:۳۶ کھولیںاور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]
لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ
آیت ۶۹:۳۷ کھولیںجسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا.[1]
فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ
آیت ۶۹:۳۸ کھولیںپس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.
وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ
آیت ۶۹:۳۹ کھولیںاور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
آیت ۶۹:۴۰ کھولیںکہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ
آیت ۶۹:۴۱ کھولیںیہ کسی شاعر کا قول نہیں[1] (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے.
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٖۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ
آیت ۶۹:۴۲ کھولیںاور نہ کسی کاہن کا قول ہے[1] ، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو.[2]
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۶۹:۴۳ کھولیں(یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے.[1]
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ
آیت ۶۹:۴۴ کھولیںاور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]
لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ
آیت ۶۹:۴۵ کھولیںتو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے.[1]
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ
آیت ۶۹:۴۶ کھولیںپھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]
فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ
آیت ۶۹:۴۷ کھولیںپھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا.[1]
وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةٞ لِّلۡمُتَّقِينَ
آیت ۶۹:۴۸ کھولیںیقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے.[1]
وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
آیت ۶۹:۴۹ کھولیںہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں.
وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
آیت ۶۹:۵۰ کھولیںبیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.[1]
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ
آیت ۶۹:۵۱ کھولیںاور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.[1]
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
آیت ۶۹:۵۲ کھولیںپس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.[1]