الحاقة ۶۹:۵
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ
Faamma thamoodu faohlikoo bittaghiya
تراجم
(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.[1]
- طاغیۃ،ایسی آواز جو حد سے تجاوز کر جا نے والی ہو،یعنی نہایت خوف ناک اور اونچی آوز سے قوم ثمود کو ہلاک کیا گیا ،جیسا کہ پہلے متعدد جگہ گزرا۔
نتیجہ یہ کہ جو ثمود کے لوگ تھے، وہ (چنگھاڑ کی) ایسی آفت سے ہلاک کیے گئے جو حد سے زیادہ (خوفناک) تھی۔ [1]
- : سورة اعراف (7: 73) میں قوم ثمود کا تعارف گزرچکا ہے، انہیں حضرت صالح ؑ کو جھٹلانے کی وجہ سے ایک زبردست چنگھاڑ کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا جس سے ان کے کلیجے پھٹ گئے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَمَّاfa-ammāتو رہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تفصیل
- ثَمُودُthamūduثمود
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثَمُود
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- فَأُهْلِكُوا۟fa-uh'likūپس وہ ہلاک کہے گئے
- مادہ
- هلك
- اصل لفظ
- أَهْلَكَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱلطَّاغِيَةِbil-ṭāghiyatiاونچی آواز سے
- مادہ
- طغي
- اصل لفظ
- طاغِيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
(جس کے نتیجے میں) ثمود تو بیحد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کر دیئے گئے (١) ٥۔١ اس میں قیام کو کھڑکا دینے والی کہا ہے، اس لئے کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے لوگوں کو بیدار کر دے گی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan